بچے کی تعلیم کی ذمہ داری شیوسینا کی ہے، بچے کے نام پر 15 لاکھ کا فنڈ، ہر ماہ پانچ سے دس ہزار بچے کے اکاؤنٹ میں جمع کئے جائیں گے، بچہ اب شیوسینا کا ہے: کشوری پیڈنیکر


شیوسینا نے گذشتہ سال ورلی چال میں لگی آگ میں زندہ بچ جانے والے پانچ سالہ بچے کی تعلیم کا مکمل خرچ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے. 30 نومبر 2021 کو ورلی چال میں پیش آنے والے اس آتشزدگی سانحہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ اس سانحہ میں شدید زخمی بچے کو دو ماہ علاج کے بعد اسپتال سے رخصت دی گئی ہے.

یہ بھی پڑھیں:... ٹی آر ایس، شیوسینا اور این سی پی غیر کانگریسی محاذ کیلئے سرگرم : بی جے پی ترجمان
منگل کے روز ممبئی کی میئر نے کہا کہ 30 نومبر کی صبح ممبئی کے ورلی علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی تھی. اا سانحہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شدید طور زخمی ہوگئے تھے. کچھ دنوں بعد ان میں سے تین افراد نے دم توڑ دیا تھا. پانچ سالہ بچہ جس کی حالت بھی تشویشناک تھی وہ دو ماہ سے کستوربا اسپتال میں زیرعلاج تھا، آج اس بچے کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے.
میئر نے مزید کہا کہ ہم نے اس بچے کو گود لے لیا ہے. وہ اب پونے میں اپنے نانا کے ساتھ رہے گا. ہم نے بچے کے نام پر 15 لاکھ روپے کا فنڈ بنایا ہے. ہر ماہ اس کے اکاؤنٹ میں 5 سے 10 ہزار روپے بھیجے جائیں گے. بچہ اب شیوسینا کا ہے ہم اس کی پرورش کریں گے. واضح رہے کہ منگل کے روز ہی مئیر کشوری نے سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دشا سالیان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی. دشا کے اہل خانہ نے مئیر سے ملاقات کے بعد میڈیا میں اپیل کی ہے کہ دشا کی موت پر سیاست نہ کی جائے. ریاستی خواتین کمیشن کی دو اراکین بھی ان ساتھ تھیں. دشا کی ماں نے خواتین کمیشن کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ سیاسی لیڈران کے ذریعے ان کی بیٹی کو بدنام نہ کیا جائے. اس سے قبل بی جے پی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے یہ کہہ کر سنسنی پھیلا دی تھی کہ ہم 7 ماتچ کو دشا سالیان کے قتل سے جڑے  پورے معاملے کا پردہ فاش کریں گے.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: