National,Politics,Mumbai,Pune,Pune Cyber Cell,BJP's Jiten Gajaria,Udhav Thackeray,Maharashtra CM,Rashmi Thackeray,MVA Government،News18,Dailyhunt

بی جے پی سوشل میڈیا سیل کے ذمہ دار جتین گجریا سے ساڑھے چار گھنٹے تفتیش، پونے سائبر برانچ گرفتاری کیلئے ممبئی روانہ، مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی بیوی رشمی ٹھاکرے کو ٹوئیٹر پر مراٹھی رابڑی دیوی کہنے پر بی جے پی سوشل میڈیا سیل کے ذمہ دار جتن گجریا کے خلاف پونے پولیس کی سائبر سیل نے معاملہ درج کیا ہے۔ گجریا کے بیان درج کرنے کے ایک دن بعد پولیس کی سائبر برانچ کے ذریعے مذکورہ کارروائی کی گئی۔
جمعرات کو افسران نے گجریا سے ساڑھے چار گھنٹے تک اس معاملے میں تفتیش کی تھی جس کے بعد شام کو انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں گجریا کو گرفتار کرنے کیلئے پونے سائبر سیل کی ٹیم ممبئی روانہ ہوچکی ہے۔
جتین گجریا نے 4 جنوری کو مراٹھی رابڑی دیوی کیپشن کے ساتھ رشمی ٹھاکرے کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ حالانکہ ریاست کی سیاست میں ہلچل مچنے کے بعد گجریا نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔ اس کے علاوہ گجریا پر مبینہ طور پر ذات اور مذہب سے متعلق ایک متنازعہ پوسٹ اپلوڈ کرنے کا بھی الزام ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس سلسلے میں گجریا کے خلاف دفعہ 153، 500، 500(2) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
ریاست کے وزیراعلی کی بیوی کیلئے اس طرح کے کیپشن کا استعمال کئے جانے کے بعد اب سیاست شروع ہوگئی ہے۔ ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے گجریا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کون ہے جتین گجریا؟ وہ کنگارو کی طرح این سی پی سے بی جے پی میں آگیا ہے اور آج وہ مہاراشٹر کی خواتین سے متعلق، رشمی بھابھی کے متعلق اس طرح کی ہتک آمیز رائے دے رہا ہے۔
وہیں بی جے پی نے اس معاملے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاست کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے پر پولیس کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر رام کدم نے کہا کہ ادھو حکومت لوگوں کی اظہار رائے کی آزادی چھین رہی ہے۔ جب بی جے پی رکن پارلیمان ہیما مالنی کیلئے مہاراشٹر حکومت کے ایک وزیر کے ذریعے نازیبا زبان استعمال کی جاتی ہے تب تو کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: