ریاست میں کرونا متاثرین کی بڑھتی تعداد اور اومیکرون کا خطرہ، اسکولوں اور کالجس سے متعلق جلد ہی اہم فیصلہ: آدتیہ ٹھاکرے
مہاراشٹر میں ایک مرتبہ پھر کورونا بے قابو ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ نئے ویرئینٹ اومیکرون کے ملک بھر میں متاثرین کا 25% فیصد مہاراشٹر میں ہیں۔ ایسے حالات میں ایک مرتبہ پھر یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا حکومت ریاست میں اسکول اور کالجوں کو دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ لے گی؟
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔سلمان خان کو سانپ نے کاٹا
آدتیہ ٹھاکرے ممبئی یونیورسٹی کی سالانہ تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے یہاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ اومیکرون کا خطرہ اور کرونا متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے سبب کئی چیلنج سامنے آئے ہیں۔ حالات کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے اور جلد ہی اس تعلق سے فیصلہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ورلی روڈ سے تیس تلواریں ضبط، تین نوجوان گرفتار، خصوصی دستے کی کارروائی
آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ فی الحال حالات تشویشناک نہیں ہیں لیکن متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ایسے حالات میں ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہیے۔ بھیڑ سے بچنے اور ماسک لگانا نہایت ضروری ہے۔ فی الحال کرسمس کی چھٹیاں چل رہی ہیں لیکن ان چھٹیوں کے بعد اسکول اور کالجس دوبارہ شروع کرنا ہے یا نہیں؟ حالات دیکھ کر اس بات کا جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔آدتیہ ٹھاکرے نے مزید کہا کہ کئی بچوں نے دو سال سے اسکول دیکھا ہی نہیں ہے یہ بے حد افسوس ناک بات ہے۔ لیکن ہماری سب سے اہم ضرورت لوگوں کی صحت ہے۔اسلئے حالات کے تناظر میں کچھ مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں۔ اس ہفتے کے بعد حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور اسکولوں اور کالجس کو دوبارہ جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق اہم فیصلہ لیا جائے گا۔
Post A Comment:
0 comments: