مالیگاؤں: مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے 30 ستمبر 2021 بروز جمعرات ایک پریس کانفرنس لے کر کئی اہم مدعوں سے پر بات کی۔تنظیم کے سرپرست اعجاز شاہین نے شکیل تیراک المعروف واٹر ٹائیگر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے کارہائے نمایاں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شکیل تیراک ناگہانی حالات میں امید کی کرن کے مانند ہیں۔ حادثات اور مصیبت کے وقت جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہتے ہیں۔ شکیل تیراک نے اب تک ایک اندازے کے مطابق سیکڑوں لوگوں کی جان بچائی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں ندیوں، تالاب اور کنووں سے لاشیں بھی نکالی ہیں۔لیکن گذشتہ دنوں منیار ڈیم میں غرقاب ہونے والے ایک نوجوان کی لاش نکالنے والے شکیل تیراک کی خدمات سیاست کی نذر ہوگی۔
اس تعلق سے ایم ڈی ایف کے نائب صدر عمران راشد نے کہا کہ اب شہر میں لاشوں پر سیاست کی جارہی ہے۔ایم ڈی ایف کے سکریٹری صابر ماسٹر نے کہا کہ شہر کے نوجوان اکثر و بیشتر تالاب اور ندیوں پر نہانے جاتے ہیں اور مسلسل حادثات پیش آرہے ہیں اسلئے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے شہر کے نوجوانوں کیلئے ایک سوئمنگ سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ایم ڈی ایف ترجمان اسامہ اعظمی نے کہا کہ آئندہ 3 اکتوبر کو سوئمنگ سینٹر کا افتتاح عمل آئے گا۔جس میں شکیل تیراک نوجوانوں کو سوئمنگ کی تربیت دیں گے۔اس افتتاحی تقریب میں شکیل تیراک کی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ انہیں سوئمنگ سوٹ اور دیگر تحائف پیش کئے جائیں گے۔
ایم ڈی ایف کے صدر احتشام بیکری ولا نے کہا کہ ایم ڈی ایف روز اول سے شہر کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ہم شہر میں خوشگوار تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ ایم ڈی ایف نے شکیل تیراک کو صدرجمہوریہ ایوارڈ دیئے جانے سے متعلق ایک مہم کا آغاز کیا ہے، ہم اس تعلق سے حکام اعلی اور متعلقہ افسران سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ شکیل تیراک کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جلد ہی انہیں صدر جمہوریہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ سوئمنگ سینٹر سے متعلق انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس معاملے میں دیگر تمام تفصیلات فراہم کی جائیں اور 3 اکتوبر کو سوئمنگ سینٹر کی افتتاحی تقریب میں اس کا اعلان کیا جائے گا۔شہر کے سیاسی حالات سے متعلق انہوں نے کہا کہ شہر کے حالات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ایم ڈی ایف ایک نئے نظریہ کے ساتھ سیاسی میدان میں قدم رکھے گی، نوجوانوں کو موقع دے کر شہر کے حالات سازگار کرنے کی کوشش کرے گی۔اس ضمن میں ایم ڈی ایف کے نوجوانوں نے ماضی میں بھی شہری مسائل کو لے کر نمائندگی کی ہے اور آئندہ بھی پیش پیش رہے گی۔احتشام شیخ بیکری والا (صدر), عمران راشد (نائب صدر), صابر ماسٹر موبائل والے (سیکرٹری), قاری رئیس عثمانی (جوائنٹ سیکرٹری), اسامہ اعظمی (ترجمان), اعجاز شاہین (سرپرست) اور ایم ڈی ایف کے فعال اراکین پریس کانفرنس میں شریک تھے۔
Post A Comment:
0 comments: