Articles by "Press Conference"
Showing posts with label Press Conference. Show all posts

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام کامیاب مشاورتی میٹنگ، عنقریب ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

مالیگاؤں: گزشتہ روز شہر کے تعلیم یافتہ ,سنجیدہ مزاج اور ترقی پسند افراد کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ (ایم ڈی ایف) کی جانب سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کوالیٹی بیکری ہال, عبد اللہ نگر میں ہوا۔جس میں ایم ڈی ایف کی دعوت پرشہر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ 

ڈاکٹر محب الرحمن کی قرآت سے اس میٹنگ کا آغاز کیا گیا۔ اس میٹنگ کے اغراض و مقاصد ایم ڈی ایف کے نائب صدر فرنود رومی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم فی الوقت چار اہم مدّعوں پر فوکس کررہے ہیں جن میں تعلیم، ہنرمندی، روزگار اور اسپورٹس شامل ہیں۔آج کی میٹنگ تعلیم سے متعلق ہے سو ہم ایسی فیلڈ کی طرف ہمارے نوجوانان کی توجہ دلانا چاہتے ہیں جن میں سرکاری سیٹیں خالی ہیں مگر ہمارے نوجوان اس طرف رخ نہیں کرتے۔

ایم ڈی ایف کے صدر جناب پروفیسر حبیب الرحمن نے اپنے تمہیدی خطاب میں کہا کہ ہمیں کیرئیر گائیڈنس ورکشاپ کا اہتمام کرتے ہوئے ہر ہفتہ یا ہر مہینہ مختلف فیلڈ کے ماہرین کو بلا کر طلبہ کی ذہن سازی کرنی ہے۔اور مختلف کمیٹیاں بنا کر الگ الگ شعبوں سے متعلق ورکشاپ کرنے ہیں. مہمان مقرر شیخ علقہ نے کہا کہ اس وقت انٹرنیشنل لیول پر جس فیلڈ کی زیادہ ڈیمانڈ ہےاس طرف طلبہ کو راغب کرنے کی ضرورت ہے.اس حوالے سے مختلف آن لائن اسکلز سیکھ کر طلبہ برسر روزگار ہوسکتے ہیں۔

امگا ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر افضال صاحب نے کہا کہ پرائمری لیول سے ہی طلبہ کی ذہن سازی ہو تو آگے جا کر طلبہ حیران نہیں ہوں گے۔الکبیر انگلش میڈیم اسکول کے ہیڈماسٹر جناب نور الدین نور نے کہا کہ اکیڈمک سے ہٹ کر طلبہ کی رہنمائی کی جائے اور ان کی شخصیت سازی پر زور دیا جائے۔

پروفیسر ساجد نعیم نے بتایا کہ جس طرح ہم نےپونے میں انیس کٹی سر کی کلاسیس کا دورہ کیا اور ان کے طریقہ تدریس سے متاثر ہوئے، اسی طرز پر، اسی انداز سے مالیگاؤں میں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔اور این ڈی اے میں طلبہ کو آگے لانا ہے.شکیل ہمدانی صاحب نے کہا کہ طلبہ اور سرپرستوں کے بیچ کا گیپ ختم ہو اور کسی بھی چیز کو طلبہ پر جبری تھوپا نہ جائے ۔

یونس خان سر نے کہا کہ طلبہ کو ڈیفنس کے شعبے میں لے جایا جاسکتا ہے۔شرط یہ ہے کہ طلبہ کے اندر اس قسم کا عزم و حوصلہ ہو۔معروف سوشل ورکر ببو ماسٹر نے کہا کہ سیاسی طور پر بھی مضبوطی تعلیمی بیداری کے لیے ضروری ہے۔پڑھے لکھے لوگوں کو سیاست میں لا کر تعلیمی میدان میں قابل قدر کام کروائے جاسکتے ہیں۔اظہر خان (سیتو یونین)نے کہا مزدور گھرانے کے طلبہ کو اسکالرشپ کیسے ملے اس بات کی طرف توجہ و رہنمائی کی جانی چاہیے.

مولانا علقمہ کی دعا اور صدر ایم ڈی ایف کے رسم شکریہ پر اس میٹنگ کا اختتام ہوا۔ملحوظ رہے کہ ایک گوگل فارم کے ذریعے مالیگاؤں کے پڑھے لکھے طبقے سے ان کی آراء اور مشورے مانگے گئے تھے۔الحمد للہ کثیر تعداد میں لوگوں نے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ان سبھی آراء کی روشنی میں عنقریب ایکسپرٹ کی چھ مختلف کمیٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

 شکیل تیراک صدرجمہوریہ ایوارڈ کے حقیقی حقدار، ایم ڈی ایف روزِ اوّل سے شہری مسائل کے حل کیلئے کوشاں

مالیگاؤں: مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے 30 ستمبر 2021 بروز جمعرات ایک پریس کانفرنس لے کر کئی اہم مدعوں سے پر بات کی۔تنظیم کے سرپرست اعجاز شاہین نے شکیل تیراک المعروف واٹر ٹائیگر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے کارہائے نمایاں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شکیل تیراک ناگہانی حالات میں امید کی کرن کے مانند ہیں۔ حادثات اور مصیبت کے وقت جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہتے ہیں۔ شکیل تیراک نے اب تک ایک اندازے کے مطابق سیکڑوں لوگوں کی جان بچائی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں ندیوں، تالاب اور کنووں سے لاشیں بھی نکالی ہیں۔لیکن گذشتہ دنوں منیار ڈیم میں غرقاب ہونے والے ایک نوجوان کی لاش نکالنے والے شکیل تیراک کی خدمات سیاست کی نذر ہوگی۔

اس تعلق سے ایم ڈی ایف کے نائب صدر عمران راشد نے کہا کہ اب شہر میں لاشوں پر سیاست کی جارہی ہے۔ایم ڈی ایف کے سکریٹری صابر ماسٹر نے کہا کہ شہر کے نوجوان اکثر و بیشتر تالاب اور ندیوں پر نہانے جاتے ہیں اور مسلسل حادثات پیش آرہے ہیں اسلئے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے شہر کے نوجوانوں کیلئے ایک سوئمنگ سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ایم ڈی ایف ترجمان اسامہ اعظمی نے کہا کہ آئندہ 3 اکتوبر کو سوئمنگ سینٹر کا افتتاح عمل آئے گا۔جس میں شکیل تیراک نوجوانوں کو سوئمنگ کی تربیت دیں گے۔اس افتتاحی تقریب میں شکیل تیراک کی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ انہیں سوئمنگ سوٹ اور دیگر تحائف پیش کئے جائیں گے۔

ایم ڈی ایف کے صدر احتشام بیکری ولا نے کہا کہ ایم ڈی ایف روز اول سے شہر کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ہم شہر میں خوشگوار تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ ایم ڈی ایف نے شکیل تیراک کو صدرجمہوریہ ایوارڈ دیئے جانے سے متعلق ایک مہم کا آغاز کیا ہے، ہم اس تعلق سے حکام اعلی اور متعلقہ افسران سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ شکیل تیراک کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جلد ہی انہیں صدر جمہوریہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ سوئمنگ سینٹر سے متعلق انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس معاملے میں دیگر تمام تفصیلات فراہم کی جائیں اور 3 اکتوبر کو سوئمنگ سینٹر کی افتتاحی تقریب میں اس کا اعلان کیا جائے گا۔شہر کے سیاسی حالات سے متعلق انہوں نے کہا کہ شہر کے حالات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ایم ڈی ایف ایک نئے نظریہ کے ساتھ سیاسی میدان میں قدم رکھے گی، نوجوانوں کو موقع دے کر شہر کے حالات سازگار کرنے کی کوشش کرے گی۔اس ضمن میں ایم ڈی ایف کے نوجوانوں نے ماضی میں بھی شہری مسائل کو لے کر نمائندگی کی ہے اور آئندہ بھی پیش پیش رہے گی۔احتشام شیخ بیکری والا (صدر), عمران  راشد (نائب صدر), صابر ماسٹر موبائل والے (سیکرٹری), قاری رئیس عثمانی (جوائنٹ سیکرٹری), اسامہ اعظمی (ترجمان), اعجاز شاہین (سرپرست) اور ایم ڈی ایف کے فعال اراکین پریس کانفرنس میں شریک تھے۔