مالیگاؤں:(پریس ریلیز) مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس کی جانب سے شہر میں مچھلی مار سیل کا قیام عمل میں آیا۔مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس کے صدر آصف شیخ کی ایما پر پارٹی کوآرڈینیٹر شکیل جانی بیگ نے اس تعلق سے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سندیپ راجا رام کو شہر ایک سی پی مچھلی مار سیل کا شہری صدر مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق روزانہ سینکڑوں مچھلی مار(ماہی گیر) مچھلی پکڑنے کیلئے اطراف کے ڈیم، تالاب اور ندیوں کا رخ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔دوست کو بچانے کی کوشش میں نوجوان نے اپنی جان گنوا دی
بعض اوقات انہیں دیہاتوں میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کچھ مقامات پر انہیں مچھلی پکڑنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔مچھیروں کے مختلف مسائل کو حل کرنے، انہیں قانون کے مطابق سہولیات فراہم اور سرکاری مراعات کے دلانے کے مقصد سے مچھلی مار سیل قائم کیا گیا ہے، اس سیل کے ذریعے مچھیروں کے مفاد میں اقدامات کئے جائیں گے۔مچھلی مار سیل کی خانب سے ایسے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ مچھلی پکڑنے کیلئے شہر کے اطراف میں موجود ڈیم، تالاب اور ندیوں پر جانے والے مچھیرے راشٹر وادی بھون پہنچ کر ڈیجیٹل شناختی کارڈ بنوائیں اور مچھلی مار سیل کی رکنیت حاصل کریں۔اس ضمن میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ مچھلی پکڑنے والے افراد دوعدد پاسپورٹ سائز فوٹو، آدھار کارڈ کی زیراکس کے ساتھ آفس انچارج ہرشیت کشور پوار 7499904211 اور سیوا دل کے صدر انصاری شفیق احمد باکسر 9028465686 سے رابطہ کریں۔
Post A Comment:
0 comments: