ممبئی: تھانے دہیسر کے دھار کھاڑی علاقے میں ستیش بھاردواج نامی 24 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ملزم گووند پارکھے(35) اور متوفی ستیش دونوں دہیسر دھار کھاڑی کے ساکن ہیں۔پولیس نے اس معاملے میں ملوث تمام ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔کلیدی ملزم گووند کچھ روز قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔رات قریب 8:30 بجےمہلوک ستیش اور گووند کی دہیسر کھارواڑی میں ملاقات ہوئی اسی دوران مہلوک کا دوست بھی موقع پر پہنچ گیا۔دہیسر پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر پروین پاٹل نے بتایا کہ گووند نے ستیش کے دوست کو مارنے کی کوشش کی۔ جب ستیش اپنے دوست کو بچانے کیلئے آگے بڑھا تو گووند نے چاقو سے ستیش کی پیٹھ پر پے در پے کئی وار کئے،زخمی ستیش کو اس کے دوست نے کاندیولی شتابدی اسپتال میں داخل کروایا جہاں کچھ ہی دیر بعد ستیش کی موت واقع ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی دہیسر پولیس جائے واردات پر پہنچی، مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے 5 ملزمین کو اس معاملے گرفتار کیا ہے۔متقول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزم گووند نے ستیش کا قتل کیا ہے، جبکہ ستیش کی اس سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔مقتول ستیش دہیسر میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔
Crime News, Mumbai News, Malegaon News, News Malegaon, Breaking News, Today Crime News
Post A Comment:
0 comments: