شام چار بجے مختلف ویب سائٹس پر نتائج آن لائن ظاہر کردیئے جائیں گے، طلباء ان ویب سائٹس پر اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں
مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سکینڈری اینڈ ہائر سکنڈری ایجوکیشن نے آج اعلان کیا کہ کل بروز منگل شام چار بجے 12 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا, وزیربرائے اسکولی تعلیم ورشا گائیکواڑ نے اس کی تصدیق کی ہے۔بورڈ نے اس تعلق سے چند ویب سائٹس کا ذکر کیا ہے جس پر بارہویں کے طلباء اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ 16 جولائی کو ایس ایس سی بورڈ کے نتائج ظاہر کئے گئے تھے۔ویب سائٹ کریش ہونے کے سبب طلباء کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اب کل یعنی 3 اگست بروز منگل بارہویں جماعت کے نتائج ظاہر کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔طلباء شام چار بجے مندرجہ ذیل ویب سائٹس پر اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔
Post A Comment:
0 comments: