#ArrestLucknowGirl, Lucknow Girl Slaps cab Driver, Fact, Malegaon News, News Malegaon, Breaking News, Today Breaking, Malegaon Breaking, مالیگاؤں نیوز


سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد وائرل ویڈو کی حقیقت سامنے آئی، ٹیکسی ڈرائیور کو طمانچے رسید کرنے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج

لکھنئو کے اودھ چوراہے پر ایک ٹیکسی ڈرائیور کی پٹائی کرنے والی لڑکی کی  جھوٹی کہانی کا ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کے سبب خلاصہ ہوا۔فوٹیج سامنے آنے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ کس طرح سگنل گرین ہونے کے باوجود راستہ پار کررہی تھی، اور کار کے سامنے آکر کھڑی ہوگئی۔اس کے بعد لڑکی نے ٹیکسی کو نقصان پہنچایا اور ڈرائیور کی سرِعام پٹائی بھی کی۔اطلاعات اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آمنے کے بعد ایسا کہا جارہا ہے کہ ڈرائیور بے قصور تھا،موقع پر موجود پولیس بھی یہ جانتی تھی، لیکن ڈرائیور کو ہی رات بھر پولیس اسٹیشن میں بٹھا کر رکھا گیا اور اس پر امن وامان میں مخل ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے اور سوشل میڈیا کے دباؤ کے آگے پولیس کو جھکنا پڑا۔پیر کی رات ملزم لڑکی پریادرشنی یادو پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دراصل لکھنئو کا ایک ویڈیو گذشتہ تین روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا تھا۔ویڈیو میں ایک لڑکی ٹیکسی ڈرائیور کو پے در پے طمانچے رسید کرتی ہوئی نظر آرہی تھی۔لڑکی نے ٹیکسی ڈرائیور کا موبائل بھی پٹک کر توڑ دیا۔پہلی مرتبہ ویڈیو دیکھنے میں یہ گمان ہوتا ہے کہ غلطی ٹیکسی ڈرائیور کی ہوگی۔مگر پیر کے روز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد اس کہانی کا اصل پہلو سامنے آیا۔پتہ چلا کہ لڑکی سگنل گرین ہونے کے باوجود چلتے ہوئے ٹریفک کے بیچ سڑک پار کررہی تھی۔کئی گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے بچی اور ایک ویگن آر گاڑی کے سامنے آکر کھڑی ہوگئی اور ڈرائیور کی پٹائی شروع کردی۔جس وقت پریا درشنی ڈرائیور کو طمانچے رسید کررہی تھی وہاں ایک ٹریفک اہلکار بھی موجود تھا لیکن اس نے لڑکی پر کارروائی کرنے کی بجائے ٹیکسی ڈرائیور سعادت پر ہی کارروائی کی۔اس کے علاوہ پیروی کرنے آئے سعادت کے بھائیوں پر بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کا چالان کاٹا۔لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ سعادت نے اپنی کار سے اسے ٹکر ماری تھی۔
بارہویں کا رزلٹ دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں:۔۔کل بروز منگل بارہویں کے نتائج ظاہر کئے جائیں گے
جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور دکھائی دے رہا ہے کہ سعادت نے ٹکر نہیں ماری تھی۔اس کے باوجود لڑکی نے سعادت کو کار سے باہر نکالا، اس کی پٹائی کی اور اس کا موبائل فون بھی توڑ دیا۔پیر کے روز سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ٹوئیٹر پر #ArrestLucknowGirl
 ٹرینڈ کرنے لگا۔اس ہیش ٹیگ پر اب تک دو لاکھ سے زائد ٹوئیٹ ہوچکے ہیں۔دہلی مہیلا آیوگ کی صدر سواتی مالیوال نے بھی ٹوئیٹ کرکے خاطی لڑکی پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ہونے والے ہنگامے کے بعد شام ہوتے ہوتے سعادت کی شکایت پر پریا درشنی کے خلاف لوٹ اور توڑ پھوڑ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: