رام مندر زمین گھوٹالہ معاملہ میں آدتیہ ناتھ نے حزب اختلاف پر عوام کو ورغلانے کا الزام عائد کیا، 2022 یوپی اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے کا دعوی
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اقرار کیا کہ یوپی میں بلیک منی کا استعمال سرِعام ہورہا ہے۔رام مندر زمین تنازعہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ زمین کی خرید وفروخت میں کالا دھن(بلیک منی) استعمال کرتے ہیں اسے زمین گھوٹالہ نہیں کہا جاسکتا۔آج تک کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران جب یوگی آدتیہ ناتھ سے عام مندر زمین تنازعہ سے متعلق ایک سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کلکٹریٹ قیمت اور بازار کی قیمت میں کافی فرق ہوتا ہے، اکثر لوگ خریدی تو ڈی سی ریٹ پر کروا لیتے ہیں لیکن اس کے علاوہ جو رقم بچتی ہے اسے بیک ڈور ادا کرتے ہیں۔یعنی ڈی سی ریٹ پر جو رقم دی جاتی ہے اس کے علاوہ زمین خرید و فروخت میں کالا دھن استعمال ہوتا ہے۔یوگی کا کہنا ہے کہ رام مندر معاملہ میں کسی طرح کی بدعنوانی نہیں ہوئی ہے حزب اختلاف لوگوں کو ورغلا رہا ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مندر ٹرسٹ نے صحیح طریقے سے کام کیا ہے۔یوگی نے کہا کہ یوپی حکومت سنجیدگی سے ترقیاتی کام کررہی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ 2022 میں دوبارہ ان کی حکومت بنے گی۔
Post A Comment:
0 comments: