تیسرے راستے کا مجوزہ منصوبہ منظور ہونے سے سفر زیادہ محفوظ ہوگا، سہیادری سے گزرنے والی جڑواں سرنگ کا 75 فیصد کام مکمل
تھانے: کسارا گھاٹ سے گزرنے والے مسافر جلد ہی محض 8 منٹ میں گھاٹ کو عبور کرسکیں گے۔مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن(ایم ایس آر ڈی سی) کے ایک افسر نے کہا کہ یہ تیسرا راستہ سہیادری کے میدان سے گزرے گا۔فی الحال کسارا گھاٹ سے گزرنے کیلئے روڈ اور ٹرین سے افر کیا جاسکتا ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ اگر کوئی روڈ کے راستے اگت پوری سے کسارا کا سفر کرتا ہے تو 15 سے 20 منٹ درکار ہوتے ہیں۔مذکورہ مجوزہ منصوبے کے تحت 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے لحاظ سے ذیزائن کردہ منصوبہ کو منظوری مل جاتی ہے تو سفر کا وقت کافی حد تک کم ہوجائے گا۔اس کے علاوہ حفاظت کو بھی یقینی بنا جاسکے گا۔فی الحال ہائی وے پولیس نے گاڑیوں کیلئے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ژد مقرر کردی ہے۔متعلقہ افسر نے مزید بتایا کہ 7.6 کلومیٹر لمبی جڑواں سرنگ(جو قصارا گھاٹ کو عبور کرنے کا نیا اور تیسرا راستہ ہوگی) کو کنٹرول کرنے والے بلاسٹنگ تکنیک کے ذریعہ بنایا گیا ہے۔اب تک ان جڑواں سرنگوں کی مجموعی کھدائی کا 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔درحقیقت مذکورہ سرنگ مہاراشٹر کی سب سے طویل سرنگوں میں سے ایک ہوگی جو کسارا گھاٹ سے اگتپوری تک محیط ہوگی۔
Post A Comment:
0 comments: