مورخہ 5 جولائی بروز پیر نمازِ عصر سے عظیمُ الشّان افتتاح

مالیگاؤں:- گذشتہ سال 13/ اگست 2020 نزد امام احمد رضا عید گاہ، درے گاؤں میں  وسیع و عریض قطع آراضی پر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام نوری جامع مسجد کا سنگ بنیاد آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کے دست مبارکہ سے رکھا گیاـ تقریب سنگ بنیاد کے بعد سے مسجد کی پختہ تعمیر کا سلسلہ شروع ہوا جوکہ گیارہ ماہ کے قلیل عرصہ میں عمدہ تعمیر کا ایک نمونہ ثابت ہوا خوبصورت نقش و نگاری سے مزین ممبر مبارک، جاذب نظر منیار، دلکش رنگ و روغن، اسلامی فن تعمیر کا شاہکار ہے بحمدہ تعالیٰ، بطفیل نبی کریم و پنجتن پاک مولانا سید محمد امین القادری صاحب کی نگرانی و آپ کی خصوصی دلچسپی سے مسجد کا کام پایۂ تکیمل کو پہنچا کام مکمل ہونے کے بعد پنج وقتہ نماز کے لئے مسجد کو 5/ جولائی 2021ء بروز پیر نمازِ عصر سے شروع کیا جائے گا جسمیں عطائے حضور مفتئ اعظم،داعئ کبیر حضرت علامہ مولانا محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ کی خصوصی شرکت ہوگی۔ اہلیان مالیگاؤں سے گذارش ہیکہ اس تقریب باسعادت میں وقت کا خیال رکھتے ہوئے مع دوست و احباب شریک ہوں۔ الداعیان :- مولانا سید محمد امین القادری و اراکین سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: