صدر جمہوریہ کے عہدے کیلئے امیدواری کرنے کی خبریں سراسر غلط، آئندہ عام انتخابات اور ریاستی اسمبلی انتخابات میں قیادت کرنے سے متعلق نہیں سوچا: شرد پوار
راشٹروادی کانگریس سربراہ شرد پوار نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے آئندہ 2024 لوک سبھا انتخابات میں قائدانہ کردار ادا سے متعلق کچھ نہیں سوچا ہے۔قب تک اس تعلق سے کچھ بھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2024 لوک سبھا اور ریاستی انتخابات سے متعلق اب تک کچھ طے نہیں ہوا ہے۔ابھی انتخابات دور ہیں اور سیاسی حالات تبدیل ہورہے ہیں۔سینئر سیاسی لیڈر نے اے این آئی کو بتایا کہ میں اب تک انتخابات میں قیادت کرنے سے متعلق نہیں سوچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعے انہیں صدر جمہوریہ کے عہدے کا امیدوار بنائے جانے کی خبریں بھی سراسر غلط ہیں۔شرد پوار نے کہا کہ یہ خبر سراسر غلط ہے کہ میں صدر جمہوریہ کے عہدے کا امیدوار بنوں گا۔میں جانتا ہوں نتیجہ کیا ہوگا، بی جے پی کے 300 سے زیادہ اراکین اسمبلی ہیں۔ خبروں کے مطابق سیاسی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے حال میں راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا سے ملاقات کی ہے جس میں حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعے صدر جمہوریہ کے عہدے کیلئے امیدوار کے انتخاب سے متعلق بات چیت ہوئی اور اس میں شرد پوار کا نام سب سے اوپر ہے۔غورطلب ہے کہ پرشانت نے اسی ماہ شرد پوار سے دو مرتبہ ملاقات کی ہے۔جس کے بعد ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آئندہ ریاستی انتخابات اور اسکے بعد عام انتخابات میں مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت پر سبقت حاصل کرنے کیلئے پرشانت کشور اپوزیشن جماعتوں کا ایک عظیم اتحاد بنانے میں مدد کررہے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: