ممبئی/مہاراشٹر:وزیر برائے اسکولی تعلیم ورشا گائیکواڑ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ کل 16 جولائی جمعہ کے روز دوپہر ایک بجے سکینڈری اسکول سرٹیفکیٹ(ایس ایس سی) کے نتائج آن لائن ظاہر کردیئے جائیں گے۔ایس ایس ای نتائج کا انتظار کرنے والے طلباء http://result.mh-ssc.ac.in/ اور http://www.mahahsscboard.in
پر نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سکینڈری اینڈ ہائر سکینڈری ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2021 کی داخلی تشخیص کی بنیاد پر طلباء کو نمبرات دیئے ہیں۔ ورشا گائیکواڑ نے دسویں کے طلباء کو نیک خواہشات بھی پیش کیں۔واضح رہے کہ امسال کل 16 لاکھ 58 ہزار 624 طلباء دسویں جماعت کے نتائج کے منتظر ہیں، ان میں 7 لاکھ 48 ہزار 693 طالبات اور 9 لاکھ 9 ہزار 931 طلباء شامل ہیں۔دسویں کے امتحانات 29 اپریل سے 20 مئی 2021 کے درمیان منعقد کئے جانے تھے لیکن ریاست میں کووڈ-19 کے حالات کے پیش نظر امتحانات رد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
طلباء و طالبات اس لنک کے ذریعے دسویں( ایس ایس سی) کے نتائج دیکھ سکتے ہیں:
Do47133
ReplyDeletepass hi hoga bhai tention mat le
ReplyDelete