مالیگاؤں: میونسپل کارپوریشن پربھاگ نمبر 3 کے افسران نے قدوائی روڈ پر واقع قرطینہ کے سامنے داخلی دروازہ کے قریب نالے پر بنے ہوئے سلیب کو توڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ اسی قرنطینہ میں مالیگاؤں کی این جی او میکس اسٹیپس کا دفتر بھی موجود ہے۔ میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور صدر رضوان بیٹری والا نے انتظامیہ پر الزام کیا کہ پربھاگ افسران نے سیاسی دباؤ میں مذکورہ کارروائی انجام دی ہے۔بیٹری والا نے کہا کہ قرنطینہ ایک طویل عرصے سے ویران پڑا ہوا تھا یہاں نشہ اور دیگر جرائم پیشہ افراد نے اپنا ٹھکانا بنا لیا تھا۔ لیکن میکس اسٹیپس کا دفتر بنائے جانے کے بعد اس مقام سے فلاحی اور سماجی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے۔اس علاقے سے گندگی کو صاف کیا گیا اور علاقے کو صاف ستھرا بنانے کا کام کیا گیا۔بیٹری والا نے مزید کہا کہ میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن ایک فلاحی کام کررہی ہے لیکن کچھ سیاسی لیڈران اس کام میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں اسی مقصد کے تحت دفتر کے داخلی دروازہ کے قریب سلیب کو توڑا گیا ہے۔رضوان بیٹری والا نے پربھاگ افسران کو پھول پیش کرکے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ قدوائی روڈ پرمکمل طور پر اسی طرح مختلف مقامات کے سلیب توڑ کر صفائی کی جائے تاکہ عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ افسران کی غلطی بیانی کے خلاف بیٹری والا نے سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا اور جلد از جلد سلیب کی مرمت کا کام نہ کئے جانے کی صورت میں احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے شہر سے غیر قانونی تجاوزات ہٹائے جائیں اور گٹریں صاف کی جائیں، اگر ایسا نہیں ہوا تو رشوت خور افسران کے خلاف میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن پورے شہر میں عوامی تحریک چلائے گی۔
MaxSteps Foundation
بیٹری والا نے کارپوریشن افسران پر فاؤنڈیشن کے فلاحی و سماجی کاموں میں رخنہ اندازی کیلئے سیاسی دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائد کیا
Post A Comment:
0 comments: