وزیر اعظم نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متوفین کے لواحقین کو فی کس دو لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا
نندوربار: نندوربار ضلع کے ڈھڑگاؤں میں ایک کار خطرناک حادثہ کا شکار ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق تورن مال سے سندھی مال جانے والی ایک کار اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئی جب گھاٹ پر کار کا توازن بگڑ گیا اور کار گھاٹی میں جاگری، اس حادثہ میں اب تک 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔پولیس نے اس حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ کار میں سوار کچھ لوگ بروقت باہر چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کنٹرول روم ذرائع کے مطابق اس حادثے میں کچھ افراد زخمی ہیں، تورن مال اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے نندوربار میں ہونے والے اس حادثہ پر گہرے تاسف کا اظہار کیا، اس کے علاوہ انہوں نے اس حادثہ کے مہلوکین کے ورثاء کو فی کس دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ اس حادثے کی تفتیش جاری ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Post A Comment:
0 comments: