جوڈیشیل مجسٹریٹ نے ملزم کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیز تقریر کرنے اور لوگوں میں تذبذب پیدا کرنے والے ملک کیلئے کرونا سے زیادہ نقصان دہ ہیں

گروگرام کی ایک عدالت نے ہریانہ کے پٹودی میں گذشتہ دنوں مہاپنچایت کے دوران مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے والے ملزم رام بھکت گوپال شرما کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا ہے۔رام بھکت گوپال اس وقت عدالتی تحویل میں ہے۔فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت اس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔آج جوڈیشیل مجسٹریٹ محمد صغیر نے رام بھکت گوپال کی سخت الفاظ میں سرزنش کی اور کہا کہ جو لوگ فرقہ واریت پر مبنی بیان دیتے ہیں، لوگوں میں تفرقہ پیدا کرتے ہیں وہ ملک کیلئے کرونا وباء سے زیادہ نقصان دہ ہیں۔گروگرام عدالت نے گوپال شرما کی درخواست ضمانت پر حکم صادر کرتے ہوئے کہا کہ مذہب یا ذات کی بنیاد پر غیر مذہب اور نازیبا زبان کا استعمال آج کل فیشن بن گیا ہے۔پولیس انتظامیہ بھی ایسے معاملات سے نمٹنے سے قاصر نظر آتی ہے۔اس طرح کے لوگ جو نفرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں درحقیقت وہ کرونا سے زیادہ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گوپال کو ایک مخصوص طبقہ کے خلاف زہر افشانی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
 

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: