آج دیویندر فڑنویس اور ریاستی بی جے پی صدر چندرکانت پاٹل کی موجودگی میں باقاعدہ بی جے پی میں شمولیت طے

کانگریس کے قدآور لیڈر اور سابق ریاستی وزیر داخلہ کرپاشنکر سنگھ نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کانگریس کی اعلی کمان سے منسلک رہنے والے کرپاشنکر نے گذشتہ کچھ عرصہ سے پارٹی کی سرگرمیوں سے خود کو علحیدہ کرلیا تھا۔اب وہ 7 جولائی بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس اور ریاستی بی جے پی صدر چندرکانت پاٹل کی موجودگی میں باقاعدہ طور پر بی جے پی میں شامل ہوں گے۔برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کا بگل بج چکا ہے، واضح رہے کہ 2022 میں ممبئی میں کارپوریشن انتخابات ہوں اور بی جے پی نے شیوسینا کو شکست دینے کیلئے مشن 2022 کا اعلان کردیا ہے، ایسے میں کرپا شنکر سنگھ کا بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کرنا کافی اہمیت کا حامل ہے۔2018 میں کروڑوں روپے کے اثاثہ کے معاملے میں بری ہونے کے بعد ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے لیکن انہوں نے اس وقت ایسا نہیں کیا۔ممبئی میں بسنے والے شمالی ہندوستانیوں میں ان کے اثرورسوخ اور مقبولیت کے باوجود کرپاشنکر سنگھ نے 2019 اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی تشہیر نہیں کی تھی۔اسی طرح نپھاڑ کے آنجہانی رکن اسمبلی یاتن کدم کے بیٹے راؤصاحب کدم بھی آج بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: