بندوق کی نوک پر اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں ربانی دادا سمیت 5 ملزمین پر مقدمہ درج

مالیگاؤں: پولیس کنٹرول روم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مالدہ شیوارقسمت کالونی کے ساکن 39 سالہ خلیل احمد عبدالرزاق نے 4 جولائی کو آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ 2 جولائی رات 10 بجے ربانی دادا نے اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر زور زبردستی کرتے ہوئے شکایت کنندہ کو جبراً موٹر سائیکل پر بٹھاکر مدنی گارڈن میں لے جاکر اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور اسے زدکوب کیا اور بندوق لگا کر اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔کچھ افراد شکایت کنندہ کی مدد کیلئے موقع پر واردات پر پہنچے تب ملزم نے بندوق کا ڈر دکھاکر کہا کہ اگر میرے معاملے میں کوئی دخل اندازی کرے گا تو اسے جان سے مار دوں گا۔اس معاملے میں آزاد نگر پولیس نے خلیل احمد کی شکایت پر ملزم ربانی دادا اوراسکے 4 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 61/021 قلم 365 ، 143 ، 147 ، 148 ، 149 ، 323 ، 120 (B) ، 504 ، 506 و 4/25  کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، دیگر تحقیقات پی ایس آئے واگھمارے کررہے ہیں ۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: