راہ گیروں، ساکنین اور اسپتال آنے والے مریضوں کو سخت تکالیف کا سامنا،کیا اس مسئلے کے حل کیلئے الیکشن کا انتظار کیا جارہا ہے؟

مالیگاؤں: فاران ہسپتال آگرہ روڈ پر جابجا گڑھے وبال جان بن گئے ہیں۔مالیگاؤں کی اہم شاہراہ جونا آگرہ روڈ کی طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ کارپوریشن انتظامیہ, برسرقتدار اور جزب اختلاب سیاسی جماعتیں بھی اس روڈ کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، اس پر طرّہ یہ ہے کہ آگرہ روڈ مالیگاؤں کے سیاسی رہنماؤں کا ایک اہم انتخابی مدعا بھی ہے۔.جونا آگرہ روڈ پر واقع شہر کا سب سے مشہور نیا فاران ہسپتال واقع ہے جس کے سامنے آلودہ پانی کے گڑھے کی وجہ سے راہگیروں, نمازیوں اور مریضوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. موصول اطلاع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے رہائشی سوسائیٹیوں سے نکلنے والا گندہ پانی روڈ پر بہہ رہا ہے۔ سوسائٹی سے نکلنے والاپانی فاران ہسپتال کے سامنے سے لیکر دیوی کا ملّہ تک روڈ پر جمع رہتا ہے۔جس کی وجہ سے فاران ہسپتال سے دیوی کا ملّہ تک  روڈ پر تمام رہائشی و کامپلکس کے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس مسئلہ کو لیکر اطراف کے  لوگوں نے سوسائٹی کے ممبران سے کئی مرتبہ شکایت بھی کی لیکن سوسائٹی مالکان اس معاملے کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔ مقامی کارپوریٹرز گڑھے کی مرمت کیلئے انتخابات کا انتظار کررہے ہیں۔یہ شہر مالیگاؤں کی روایت میں ہے کہ یہاں کے اکثر وبیشتر مسائل انتخابات کے قریب آنے کے وقت ہی حل کیے جاتے ہیں۔جبکہ جونا آگرہ روڈ سے روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں عوام گزرتی ہے اور انھیں سب سے زیادہ تکلیف نیا بس اسٹینڈ, نیا فاران ہسپتال, دیوی کا ملہ اور جعفر نگر کے علاقے میں ہوتی ہے۔نیا فاران ہسپتال کے سامنے گڑھے کی وجہ سے قباء مسجد, مسجد آمنہ,  مسجد عابدہ زکریہ, حاجی امام کمپلیکس, ساحل ٹریڈرس, الفا بوائلر, جے بی ٹائل, پرائم اسٹون, اقصی کالونی, مہاراشٹر بیکری, عفان ایم بی بی ایس اور اطراف میں رہائش پذیر افراد اس مسئلہ سے تنگ آچکے ہیں.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: