عائشہ نگر کے 31 سالہ رضوان شیخ کے خلاف سرکاری کام میں رخنہ اندازی اور خاتون کانسٹیبل سے دست درازی کامقدمہ درج
مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں فریادی پولیس کانسٹیبل منیشا شیواجی بڈکر نے شکایت درج کروائی کہ ملزم شیخ رضوان شیخ چاند 31 سالہ ساکن عائشہ نگر گلی نمبر آٹھ گھر نمبر 297 نے سرکاری کاموں میں رخنہ اندازی کی۔ تفصیل سے بتایا گیا کہ ایک معاملہ میں فریادی اور دیگر پولیس اہلکار جب ملزم کے مکان پر قانونی کاروائی کرنے کے لئے گیے تو ملزم نے فریادی خاتون پولیس کانسٹیبل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں فریادی نے نوجوان پر الزام عائد کیا کہ ملزم نے اس کے ساتھ دست درازی کی۔جس کے بعد پولیس کانسٹیبل ٹھاکور اور پولیس کانسٹیبل کھیرنار فریادی کی مدد کیلئے آگے آئے تو اس بیچ ملزم شیخ رضوان نے ان سے دھکا مکی کی اور
سرکاری کاموں میں دخل اندزی کی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ معاملے میں ڈی وائے ایس پی لتا دونڈے اور عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج پی آئی سریش کمار نے مزید تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کے تحت 354/353/332/44/2021 مقدمہ کا اندراج کرلیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments: