امسال دسویں کے 99.95 طلباء کامیاب، ویب سائٹ ہنوز بند، طلباء کو کرنا ہوگا انتظار

مہاراشٹر: آج دوپہر ایک بجے دسویں کے نتائج آن لائن ظاہر کئے جانے تھے۔ طلباء کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ویب سائٹس پر آن لائن نتائج دیکھیں، لیکن آج جب طلباء نے ویب سائٹ پر نتائج دیکھنے کی کوشش کی تو ویب سائٹس کریش ہوگئی۔اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ ایک ہی وقت میں لاکھوں طلباء نے نتائج دیکھنے کیلئے ویب سائٹ کا رخ کیا اسلئے زیادہ ٹریفک کے باعث ویب سائٹ کریش ہوگئی۔واضح رہے کہ مہاراشٹر نے کل 17 لکاھ سے زیادہ طلباء دسویں کے نتائج کے منتظر تھے، اتنی بڑی تعداد کے ویب سائٹ پر نتائج دیکھنے کی کوشش میں ویب سائٹ پر تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ طلباء ایک طویل عرصے سے نتائج کے منتظر تھے اس لئے ویب سائٹ کریش ہونے کے سبب انہیں شدید دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طلباء میں کافی بے چینی بھی ہے۔ طلباء اور والدین وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ سے مسلسل سوال کررہے ہیں لیکن اب تک اس سلسلے میں ورشا گائیکواڑ کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق امسال دسویں کے نتائج شاندار رہے، امسال ریکارڈ 99.95 فیصد طلباء و طالبات کامیاب ہوئے ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: