میگھالیہ کے بی جے پی وزیر شولائی کا بیان، گائے کا گوشت کھانے کی ترغیب دینے سے یہ تاثر ختم ہوجائے گا کہ بی جے پی اس کے خلاف ہے

میگھالیہ حکومت میں بی جے پی کے وزیر سنبور شولائی نے ریاست کے لوگوں کو چکن، مٹن اور مچھلی سے زیادہ گائے کا گوشت کھانے کی ترغیب دیتے ہوئی اس تاثر کو دور کرنے کی کوشش کی کہ ان کی پارٹی اس کے خلاف ہے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر شولائی جنہوں نے گذشتہ ہفتے کابینی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا ہے، نے کہا کہ جمہوری ملک میں ہر کسی کو آزادی ہے کہ وہ جو چاہے کھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔دوست کو بچانے کی کوشش میں نوجوان نے اپنی جان گنوا دی

انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ میں لوگوں کو چکن، مٹن یا مچھلی سے زیادہ گائے کا گوشت کھانے کی ترغیب دیتا ہوں، لوگوں کو گائے کا گوشت زیادہ کھانے کی ترغیب دینے سے یہ تاثر ختم ہوجائے گا کہ بی جے پی گائے کے ذبیحہ پر پابندی عائد کرے گی۔شولائی اینیمل ہزبینڈری اینڈ ویٹرینری منسٹر ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسوا سرما سے بات کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پڑوسی ریاست میں گائے کے ذبیحہ سے متعلق نئے قانون سے میگھالیہ میں مویشیوں کی آمدورفت متاثر نہ ہو۔میگھالیہ اور آسام کے درمیان سرحد تنازعہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست اپنی پولیس فورس کو سرحد اور اپنے لوگوں کی حفاظت کیلئے استعمال کرے۔اگر آسام کے لوگ سرحدی علاقوں میں ہمارے لوگوں کو ہراساں کرتے ہیں تو اب صرف بات چیت کرنے اور چائے پینے کا وقت نہیں ہے ہمیں ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔حالانکہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ تشدد کے حامی نہیں ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: