مولانا آزاد بھون میں کھڑی گاڑیوں سے 3لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی 18 بیٹریاں چوری، قلعہ پولیس عملہ تحقیقات میں مصروف

مالیگاؤں: پولیس کنٹرول روم سے موصول تفصیلات کے مطابق قلعہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مونسپل کارپوریشن سے قیمتی بیٹریاں چوری ہوگئیں۔ کارپوریشن میں اس طرح کی وارداتیں مسلسل ہورہی ہیں۔چند ماہ قبل کارپوریشن واڈیا دواخانہ کے اندر کھڑی گاڑیوں سے کسی نا معلوم نے گاڑیوں کی بیٹری پر ہاتھ صاف کیا تھا۔اور گزشتہ کچھ ماہ پہلے کووڈ سینٹرز پر بڑے پیمانے پر چوری ہوئی تھی۔اس معاملے میں عوام نے انتظامیہ سے ناراضگی کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور یہ الزام عائد کیا ہے کہ کارپوریشن انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کارپوریشن میں چوری کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔جس سے عوام کا بڑے پیمانے پر نقصان ہورہا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مونسپل کارپوریشن کی نئی عمارت مولانا ابوالکلام آزاد بھون میں کھڑی گاڑیوں سے 18 قیمتی بیٹری پر نامعلوم چور نے ہاتھ صاف کر کے راہ فرار اختیار کرلی۔چوری شدہ بیٹریوں کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار کی بتائی جارہی ہے۔اس معاملے میں قلعہ پولیس عملہ تحقیقات کررہا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: