سچن وازے کی معاونت کرنے اور ثبوت مٹانے کا الزام، 16 اپریل تک ای  آئی اے کی تحویل میں

ممبئی: قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے اتوار کے روز اینٹیلیا بم معاملے میں ممبئی کے پولیس افسر ریاض الدین قاضی کو گرفتار کرلیا ہے۔قاضی اس معاملے میں گرفتار ہونے والے دوسرے افسر ہیں اس سے قبل صنعت کار مکیش امبانی کی رہائش اینٹیلیا کے قریب بارود سے بھری ایس یو وی گاڑی پارک کرنے کے الزام میں13 مارچ کو اے پی آئی سچن وازے کو گرفتار کیا تھا۔این آئی اے افسران کے مطابق قاضی کو مبینہ طور پر وازے کی معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔قاضی پر یہ بھی شبہ ہے کہ انہوں نے ثبوت مٹانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اتوار کے روز جب قاضی کو عدالت میں پیش کیا گیا تو این آئی اے افسران نے کہا کہ قاضی اس سازش سے بخوبی واقف تھے اور انہوں نے کئی مواقع پر وازے کی معاونت کی۔اس کے علاوہ جب یہ معاملہ این آئی اے کے سپرد کیا گیا تب ثبوت برباد کرنے کے وقت بھی موجود تھے۔قاضی کے وکیل نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کو اس معاملے میں بلی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ان کے موکل کو اس سازش کا بالکل بھی علم نہیں تھا وہ محض اپنا فرض ادا کررہے تھے۔قاضی کے وکیل نے عدالت سے ان کی کم سے کم تحویل کی درخواست کی ہے۔ اتوار کے روز قاضی کو اس معاملے میں تفتیش کے لئے طلب کیا گیا تھا اور 12:30 بجے انہیں گرفتار کرکے اسی روز انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں عدالت نے انہیں 16 اپریل تک این آئی اے کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا۔ 25 فروری کو انٹیلیاسے بمشکل 600 میٹر کی دوری پرایک بارود سے بھری ایس یو وی برآمد ہوئی۔ اس معاملے کی ابتدائی تفتیش سی آئی یو نے کی تھی۔ان کی چھان بین کے دوران قاضی نے سی آئی یو کے افسر کی حیثیت سے وازے کی رہائشی سوسائٹی کا ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر (ڈی وی آر) پکڑا، اس پر شبہ کیا گیا تھا کہ 25 فروری سے پہلے ہی اسکارپیو کار وہاں کھڑی تھی۔  وکروولی میں ان میں سے کچھ شواہد بعد میں چھیڑ چھاڑ میں تباہ ہوئے۔ایجنسی کو یہ بھی شبہ تھا کہ قاضی نے ایس یو وی کے لئے استعمال ہونے والی جعلی نمبر پلیٹوں کے حصول میں وازے کی مدد کی تھی۔اینٹیلیا معاملہ کے کچھ دن بعد تھانے کے صنعت کار ایس یو وی گاڑی کے مالک منسکھ ہیران کا قتل ہوا، 5 مارچ کو ان کی لاش ریتی بندر سے برآمد ہوئی۔حزب اختلاف کی ہنگامہ آرائی کے بعد دونوں معاملات این آئی اے کے سپرد کر دیئے گئے اور انسداد دہشت گردی قانون کے تحت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ(UAPA) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔وازت کے ساتھ ساتھ معطل پولیس کانسٹیبل ونائیک شندے اور نریش گور کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔تینوں ملزمین فی الحال عدالتی تحویل میں ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: