رضوان بیٹری والا نے اسکولوں کا دروہ کیا، بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ

مالیگاؤں: کرونا وباء اور لاک ڈاؤن کے سبب شہر کی غریب عوام بے حال و پریشان ہے۔مفلسی کے سبب متعدد خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ اسکولوں میں حکومت کی جانب سے دئے جانے والے چنا اور دال تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔جس میں بدعنوانی کی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق رضوان بیٹری والا نے اس معاملے میں خلیل ہائی اسکول، نشاط پرائمری اسکول اور دیگر اسکولوں کا اچانک دورہ کیا اور اسکول انتظامیہ کی لوٹ مار اور بدعنوانی کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔خلیل ہائی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے رضوان بیٹری والا نے اسکول کے پیڈ ماسٹر سے تفصیل طلب کی انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ابھی نصف اناج ہی فراہم کیا گیا ہے۔جبکہ بقیہ اناج آئندہ دو چار روز میں آنے والی ہیں۔جب اس معاملے میں اے او چوہان کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام اسکولوں میں پورا اناج مہیا کیا گیا ہے۔بیٹری والا کے اس اقدام کے سبب اسکول انتظامیہ حرکت میں آئی اور بچوں کو پورا اناج تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہوا۔اس موقع پر بیٹری والا نے سابق اور موجودہ اراکین اسمبلی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج مالیگاؤں میں صرف الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے، کسی کوغریب عوام کی فکر نہیں ہے۔موجودہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل سے متعلق بیٹری والا نے کہا کہ بحیثیت مفتی انہیں عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ بطوں کو اعلی تعلیم سے روشناس کراتے ہوئے اعلی تعلیم کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک حمام میں سب ننگے ہیں۔ کیا بدعنوانی کرکے ان کا گھر بار چلتا ہے؟ اگر ایسا نہیں ہے تو کوئی لیڈر بدعنوانی کے معالات پر لب کشائی کیوں نہیں کرتا؟آخر کیا وجہ ہے کہ برسراقتدار اور اپوزیشن خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے؟

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: