شہر بھر میں مچھروں کی بہتات، صاف صفائی ندارد، بیماری پھیلنے کا خطرہ


مالیگاؤں: جعفر نگر علاقے میں شہریان کچرے اور گندگی سے پریشان ہیں۔صفائی کا فقدان کچرا نا اٹھانے کی مسلسل شکایت سالوں سے گٹروں کی صاف صفائی نہیں، اس طرح کے متعدد مسائل سے عوام جوجھ رہی ہے۔۔گٹروں کا پانی واپس باتھ روم اور ٹالیٹ کے پائپ کے ذریعے گھروں میں داخل ہورا ہے۔جس کے سبب  مچھروں کی نشونما ہورہی ہے، جس کے نتیجے میں روز نت نئی بیماریاں  جنم لے رہی ہیں۔عوام بے حد پریشانی کے عالم میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔عوام کے بار بار شکایت کرنے پر بھی کسی کارپوریٹر کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔نہ ہی کارپوریٹروں نے محلے اور لوگوں کے گھروں تک جانے کی زحمت تک کی۔بلا آخر انہیں لوگوں کو آگے آنا پڑا جو گذشتہ سالوں سے عوام کے بیچ سوشل کاموں میں اخلاص اور نیک نیت سے بغیر کسی مفاد کے خدمت خلق کا کام کر رہے ہیں۔ لوگوں نے جب جعفر نگر کی مشہور شخصیت محمد عمیرسر کو آواز دی تو انہوں نے حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوراً پربھاگ نمبر٣ کے ادھیکاری جگدیش بڑگجر کو تمام جگہوں پر ساتھ لیجاکر معاملات سے آگاہ کیا اور محلے کے مسائل کو اجاگر کیا۔اور انتباہ دیا کہ اگر جلد سے جلد ان مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو ہم احتجاجی طور پر وارڈ کا کچرا ان کی آفس میں لیجاکر ڈالیں گے۔جگدیش بڑگجرنے امید دلائی ہے کل سے سب کام برابر ان کی نگرانی کیا جائے گا اور اور کچھ لوگوں نے گٹروں پر اتی کرمن کر رکھا ان سے اپیل کی ہے کے آپ لوگ خود سے اتی کرمن صاف کر لیں اس کے بعد مکمل طور سے گٹروں کی صفائی ہوسکتی ہے ابھی لاک ڈاوٴن کے چلتے اتی کرمن دستے کو اجازت نہیں ہے اتی کرمن نکالنے کی لاک ڈاوٴن ختم ہوتے ہی ہم اتی کرمن دستہ لاکر سارے اتی کرمن صاف کردیں گے۔اس موقع پر ادارے نورانیہ اور فرینڈ شپ ہوڈ گروپ کے ممبران کے علاوہ محلے کے سرکردہ افراد موجود تھے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: