دو موٹرسائیکلوں کا زبردست تصادم، امبیڈکر نگر کا نوجوان جائے حادثہ پر ہی جاں بحق

مالیگاؤں: چالیس گاؤں پھاٹا پر ایک دردناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔رات 8 بجے کے قریب چالیس گاؤں پھاٹا کے آگے سملہ ان ہوٹل کے قریب پیش آنے والے اس حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق  دو موٹر سائیکلوں کے زبردست تصادم کے نتیجہ میں نوجوان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی۔متوفی نوجوان کی شناخت شفیق شاہ حسین شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔متوفی امبیڈکر نگر کا ساکن بتایا جاتا ہے۔حادثہ کے فورا بعد نوجوان کو سکس سگما اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ہے۔اس کے بعد نعش کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد رات ایک بجے نعش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔اسپتال میں ضروری کارروائی میں شفیق اینٹی کرپشن، مقامی کارپوریٹر اور دیگر سرکردہ افراد معاونت کی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: