پانچ ماہ بعد دوبارہ مہاراشٹر میں ایک دن میں کرونا کے 11 ہزار سے زائد نئے معاملات سامنے آئے،کرونا رہنما ہدایات کی پاسداری نہیں کی گئی تو لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہوگامہاراشٹر: ریاست بھر میں کووڈ-19  کے نئے معالات میں اضافے کے بعد ریاستی کابینہ نے تشویش کا ظاہر کی ہے۔اتوار کے مہاراشٹر بھر میں کرونا کے 11 ہزار سے زائد نئے معاملات سامنے آنے کے بعد وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اس معاملے میں واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کرونا کے معالات اسی طرح بڑھتے رہے اور لوگوں کی لاپروائی اور رہنما ہدایات کی خلاف ورزی بدستور جاری رہی، تو ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے۔ٹھاکرے نے یوکے کی مثال دی جہاں معاملات میں اضافہ کے بعد قومی سطح پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی چین توڑنے کیلئے ریاستی حکومت آئندہ کچھ دنوں میں ایسا ہی فیصلہ کرسکتی ہے۔ریاستی کابینہ نے ضلعی سطح پراس بات کا مشاہدہ کیا کہ نائٹ کرفیو، نئی پابندیاں اور رہنما ہدایات جاری کرنے کے بعد بھی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوسکے تو اس حکومت کے پاس ریاستی سطح پر دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہوگا۔کووڈ-19 پر قابو پانے کی حکمت عملی کو تقویت بخشنے کیلئے گذشتہ دنوں مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستی حکومتوں کی مدد کیلئے ملٹی ڈسپلین ٹیم روانہ گئی ہے اس کے بعد ادھو ٹھاکرے کا مذکورہ بیان سامنے آیا۔ریاستی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے جنگی پیمانے پر ٹیسٹنگ، ٹریکنگ اینڈ ٹریٹمنٹ کو آگے بڑھانا مرکز کا اہم مقصد ہے۔ہوم کورنٹائن مریضوں کے ذریعے جس طرح سے رہنما ہدایت کی پاسداری میں کوتاہی کی جارہی ہے اس سے وزیراعلی اور ان کی کابینہ مطمئن نہیں ہے۔کابینہ اس بات پر متفق تھی کہ گھروں میں کورنٹائن کئے گئے مریضوں کو فوری طور پر کورنٹائن سینٹرس اور اسپتالوں میں منتقل کیا جائے تاکہ وہ دوسروں کو متاثر نہ کریں۔محکمہ صحت کے مطابق 36 اضلاع میں سے 10 اضلاع نئے ہاٹ اسپاٹ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ان اضلاع میں کرونا معاملات میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پونے ، ناگپور، ممبئی، تھانہ، امراوتی، جلگاؤں، ناسک، اکولا، اورنگ آباد اور واشم ایسے علاقے ہیں، جن کی روزانہ کے معاملات میں شرح نمو سب سے زیادہ ہے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: