Articles by "MMC Health Officer Dr Sapna Thackeray"
Showing posts with label MMC Health Officer Dr Sapna Thackeray. Show all posts

بلڈ کینسر میں مبتلا ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے آخر کار زندگی کی جنگ ہار گئی

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں بحیثیت ہیلتھ آفسیر بہترین خدمات انجام دے رہی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے آخر کار آج اپنی زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ سپنا ٹھاکرے کی موت کی خبر سے میونسپل انتظامیہ سمیت سیاسی سماجی و ملی حلقوں میں ماتمی لہر دوڑ گئی ۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے  ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے بلڈ کینسر سے جوجھ رہی تھی ، ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کا علاج ناسک کے سہیادری اسپتال میں جاری تھا ، گزشتہ روز بھی مالیگاؤں شہر میں  سپنا ٹھاکرے کی موت افواہ سے میونسپل حلقوں میں سنسنی پھیل گئی تھی ، مگر کچھ ہی گھنٹوں میں انکی حالت نازک ہونے کی خبر آنے کے بعد موت کی خبر کی تردید کی گئی تھی. اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کی آخری رسومات کل چھترپتی شیواجی نگر امردھام میں ادا کی جائے گی.