مالیگاؤں شہر پہونچنے پر عضباء سوسائٹی کی جانب سے عظیم الشان شہری استقبالیہ ، سیکڑوں نوجوان و خواتین سمیت بچوں کی شرکت
مالیگاؤں / عالمی مسابقہ تکمیل حفظ قرآن میں مدرسہ ریاض الجنه کی طلبہ حافظہ ترنم شیخ ابراھیم نے ہندوستان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے عمان ( جارڈن ) میں منعقد مسابقہ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ،
معلوم ہوکہ ترنم شیخ عمان میں منعقد 7 روزہ مسابقہ میں پورے ہندوستان سے اکیلے منتخب ہوئی تھی ، بچی کی صلاحیتوں کو بیرون ملک میں پیش کرنے کے لئے جامہ اکل کنواں کے مہتمم جناب غلام احمد واستانوی و انکے فرزند مولانا حذیفہ وستانوی کے ساتھ مدرسہ کے ناظم حافظ جمیل احمد اشاعتی ، انجم آپا سمیت حافظ شہباز داعی نے بھرپور نگرانی و جدوجہد کی ،
محوی نگر جیسے علاقے میں رہائش ترنم شیخ جیسی مزدور باپ کی بیٹی کو بیرون ممالک میں ہندوستان کی نماندگی کرنے کا شرف حاصل ہونے پر رونق آباد علاقے کے مشہور و معروف ادارے عضباء سوسائٹی اور لوک ہت تنظیم کی جانب سے عظیم الشان استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، اس استقبالیہ میں عضباء سوسائٹی کے صدر پرویز خان ، سرپرست افروز خان کی رہنمائی میں نوجوانوں نے چوپہلی سے لیکر بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول تک حاجی رشید کھجور والے کی نگرانی میں موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوانوں نے مدرسہ ریاض الجنه تک فلگ شگاف نعروں کے ساتھ استقبال کیا ، اس موقع پر بابر ہوٹل سے لیکر اکبری مسجد تک محوی نگر ، رونق آباد ، مولانا حنیف ملی نگر ، سلامت آباد سمیت دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے قطار لگا کر ترنم شیخ کا استقبال کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا ، اس موقع پر ممبئی چھترپتی ائیر پورٹ سے مالیگاؤں شہر تک حافظہ ترنم شیخ ابراھیم کے ساتھ ترنم شیخ کی والدہ ، حافظ جمیل احمد اشاعتی ، ترنم آپا ، پترکار جمال شیخ ، حافظ شہباز داعی ، حافظ رفیق ( ڈرائیور ) موجود تھے ،
معلوم ہوکہ ناسک سڑکوں میں صبح 11 بجے ممبئی سے مالیگاؤں واپسی پرمسجد ٹرسٹ ناسک اور خدمت خلق ناسک و اہلیان ناسک شہر کی جانب سے حافظہ ترنم شیخ ادریس کا شاندار استقبال کیا گیا ہے ۔
دوپہر ڈھائی بجے ناسک سے مالیگاؤں واپسی پر چاندوڑ میں مکتب دارِ ارقم (چاندوڑ) ، ذمہ داران ناناولی مسجد چاندوڑ اور مفتی محسن صاحب ، حافظ مزمل صاحب ، حاجی ظہیر پٹیل صاحب ، حاجی محمد صاحب ، پرویز بھائی ، پرویز پٹھان ، حاجی غلام نبی صاحب ، آصف بھائی ، اکبر بھائی ، اظہر بھائی اور خواتین سمیت دیگر احباب کی جانب سے حافظہ ترنم شیخ ابراھیم کا شاندار استقبال کیا گیا ہے ۔
مالیگاؤں شہر میں داخل ہونے پر امن چوک میں مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی صدر اعجاز بیگ سمیت خواتین نے شاندار استقبال کیا ۔رونق آباد چوک میں عضباء سوسائٹی کی جانب سے منعقد عظیم الشان استقبالیہ تقریب میں کارپوریٹر اسلم انصاری ، بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کے چیئرمن اسحاق سیٹھ زری والا ، ہیڈ ماسٹر زاہد سر ، ریاض کچی ، حاجی رشید کھجور والے ، شکیل مہاپور ، امتیاز شیخ ، مسجد ربیعہ کے امام صاحب سمیت دیگر سرکردہ افراد موجود تھے ۔
Post A Comment:
0 comments: