مالیگاؤں : 15 اکتوبر (پریس ریلیز) بارگاہِ رب العالمین میں سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کہ اسی کی رضا سے ہم سب خوشحال ہیں ۔بارگاہِ الٰہی میں سجدہ شکر کے بعد ہم سب سے پہلے شہری استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین، صدر، کنوینر، اراکین کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ہم مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ونگ و سیل کے عہدیداروں، ہمدردوں، ذمہ داروں اور بالخصوص راشٹروادی کانگریس پارٹی ایک ایک ورکروں کیساتھ ساتھ شہر کی باعزت عوام کا بھی شکر ادا کرتے ہیں۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج سکینہ فنکشن ہال میں خانوادہ شیخ رشید کی جانب سے منعقدہ تقریب اظہار تشکر سے آصف شیخ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم خواتین ونگ ، ٹیچرس ، ڈاکٹرس ، انجینئرس ، وکلاء ، بنکروں ، مزدوروں، شاعروں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ہم ہر اس شخص کا شکر ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہر دل عزیز کامیاب عوامی و سیاسی رہنما عالیجناب شیخ رشید کے استقبالیہ اجلاس کو کامیاب بنانے میں اپنا جان، مال اور وقت لگایا ۔دس دنوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں شیخ رشید صاحب سے دلی محبت کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کے فراخدلانہ کردار کے مطابق غریبوں و مستحقین میں تحائف کی تقسیم، یتیموں کی داد رسی، بزرگوں میں کپڑوں کی تقسیم، معذوروں کو کھانا کھلانا، کپڑا تقسیم کرنے جیسے درجنوں فلاحی پروگراموں کا انعقاد کرتے ہوئے استقبال کرنے والے تمام اداروں، کلبوں، تعلیمی اداروں ، مذہبی و ملی اور فلاحی تنظیموں کا شکریہ ۔استقبالیہ جلسہ عام کو بیحد تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کرنے والے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکروں کا، ہر فرد کا، مہمانوں کا، صدر جلسہ ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب کا بھی شکریہ اور روز اول سے دعوت نامہ تقسیم کرنے والوں ہمدردوں، پروگرام میں معاونت کرنے والوں کا ،اردو مراٹھی پرنٹ میڈیا، یوٹیوبرس، ٹی وی چینل کے مقامی و نیشنل میڈیا کے نمائندوں اور معاونین کا خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور و ممنون ہیں۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی آپ سب کا خلوص ہمارے خاندان کے ساتھ قائم و دائم رہیگا ۔اس تقریب اظہار تشکر کے بعد عشائیہ کا خصوصی نظم کیا گیا ۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: