بارہ نومبر محروسین کی جیل سے رہائی ، وکلاء کا استقبال، محروسین نے شیخ آصف کا شکریہ ادا کیا

مالیگاؤں :15 اکتوبر (پریس ریلیز) شان رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کیلئے بارہ نومبر کو مالیگاؤں بند پر امن طریقے سے کیا گیا ۔کچھ شرپسندوں کی حرکات سے معمولی تشدد پھوٹ پڑا اور بے قصور افراد جیل میں قید ہوگئے ۔پولس نے جان بوجھ کر کر مسلم نوجوانوں کو پھنسانے کا کام کیا لیکن ہمیں امید تھی اور آگے بھی ہے کہ یہ نوجوان بے قصور ہیں اور الحمد للہ مالیگاؤں و ممبئی ہائی کورٹ کے سینئر کونسل وکلاء اور این سی پی لیگل سیل کی طویل محنت و مشقت سے ان نوجوانوں کی رہائی عمل میں آئی ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے سکینہ فنکشن ہال میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے کیا ۔موصوف نے ایڈوکیٹ عارف شیخ ،ایڈوکیٹ سنجو کدم ،ایڈوکیٹ مہیندر اور ایڈوکیٹ اویس شیخ و معاون وکلاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محروسین کی رہائی میں ان وکلاء کا کلیدی کردار رہا ہے ۔آصف شیخ نے تمام وکلاء اور این سی پی لیگل سیل و ایوب خان کا شکریہ ادا کیا ۔یہاں جیل سے رہا ہونے والے نوجوانوں اور انکے اہل خانہ نے وکلاء اور خصوصی جدوجہد کرنے والے آصف شیخ کا شکریہ ادا کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم باعزت رہائی کیلئے آئندہ بھی کیس کڑینگے تاکہ مالیگاؤں کے مسلم نوجوانوں پر سے مقدمہ کا داغ مٹ سکے ۔انہوں نے نوجوانوں سے ہوش سے کام لینے کی اپیل کی اور انکی رہائی کیلئے جدوجہد کرنے والے ہر فرد، دعاؤں کا اہتمام کرنے والے تمام شہریان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر ایوب خان،نسیم راکیل والا، شریف میمن، اعجاز عمر ،شکیل بیگ ،شکیل شاہ، ایڈوکیٹ عارف شیخ ،اویس شیخ اور معاون وکلاء و این سی پی لیگل سیل کی ٹیم موجود تھیں ۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: