شیخ آصف نے پولس انتظامیہ، میونسپل کمشنر، ٹاؤن پلانر،اتی کرمن ڈپارٹمنٹ اور چاروں پربھاگ کے آفیسران، پرانت،تحصیلدار، آر ٹی او ڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولس پر ہفتہ خوری و توڑی بازی کا سنسنی خیز الزام عائد کیا
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے اہم راستوں بالخصوص آگرہ روڈ پر ہورہے اتی کرمن کو لیکر راشٹروادی کانگریس پارٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اعلان کے مطابق آج جمعہ کو پر امن احتجاج کیا. اس موقع پر مینارہ ہوٹل آگرہ روڈ پر مالیگاؤں ٹرک ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آگرہ روڈ پر گاڑی پارکنگ کرنے سے گریز کریں اور عوام کو راہ چلنے میں آرہی دشواریوں کو ختم کرنے میں تعاون کریں۔ یہاں سے آگرہ روڈ پر غیر قانونی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو راشٹروادی کانگریس پارٹی سیوا دل کی جانب سے پھولوں کا ہار پہنا کر گاڑیوں کے مالکان کو احساس ذمہ داری دلائی گئی۔ آگرہ روڈ پر کھڑی جابجا گاڑیوں کو بھی پھول ہار پہنایا گیا اور ان گاڑی مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آئندہ گاڑیوں کو راستے پر پارک نہ کریں۔ اسی طرح آگرہ روڈ پر فور وہلیرس، ہوٹل مالکان، آٹوکنسلٹنٹ، کھاناول، ٹرانسپورٹ اور چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والوں سے آصف شیخ نے خود اپیل کر ان سے اتی کرمن ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ مینارہ ہوٹل سے لیکر شیواجی مجسمہ تک آگرہ روڈ پر ہوئے اتی کرمن کو نکالنے کیلئے این سی پی نے احتجاج درج کرایا۔
اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ اور اتی کرمن کے سبب آج شہر کے لاکھوں بچوں کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہے۔ پولس انتظامیہ، میونسپل کمشنر، ٹاؤن پلانر، اتی کرمن ڈپارٹمنٹ اور چاروں پربھاگ کے آفیسر، پرانت آفیسر، تحصیلدار، آر ٹی او ڈپارٹمنٹ اور ٹریفک پولس کی لاپرواہی سے شہر کی عوام اور لاکھوں اسکولی بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔ جہاں اسکے ذمہ دار اتی کرمن کرنے والی عوام ہیں وہیں مذکورہ ڈپارٹمنٹ بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔
آصف شیخ رشید نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولس انتظامیہ، میونسپل کمشنر، ٹاؤن پلانر، اتی کرمن ڈپارٹمنٹ اور چاروں پربھاگ کے آفیسر، پرانت آفیسر، تحصیلدار ،آر ٹی او ڈپارٹمنٹ اور ٹریفک پولس ہفتہ خوری، توڑی بازی اور کمیشن خوری میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایسے ویڈیو ثبوت ہیں جس میں ٹریفک پولس ہائی وے پر ناکہ بندی کر روپے وصول رہے ہیں لیکن شہر کے اندر کسی بھی طرح سے انکا دھیان نہیں ہے۔ شہر میں ہزاروں ٹن وزنی گاڑیوں کی آمد و رفت ہورہی ہیں ۔ریت کی گاڑیاں اوور لوڈ اور غیر قانونی طریقے سے شہر سے گزر کر راستوں کو خراب کررہی ہیں لیکن پرانت و تحصیلدار محکمہ اور انکے سرکل آفیسر ہفتہ لیکر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
آصف شیخ نے کہا کہ ہم پولس انتظامیہ، میونسپل کمشنر، ٹاؤن پلانر، اتی کرمن ڈپارٹمنٹ اور چاروں پربھاگ کے آفیسر، پرانت آفیسر، تحصیلدار ،آر ٹی او ڈپارٹمنٹ اور ٹریفک پولس سے اپیل کرتے ہوئے انہیں آخری انتباہ دیتے ہیں کہ وہ اس جانب توجہ دیں۔ گنیش وسرجن کے بعد شہر میں بالخصوص آگرہ روڈ پر غیر قانونی پارکنگ یا اتی کرمن نہ ہونے پائے اسکا دھیان رکھا جائے ورنہ آگرہ روڈ پر کھڑی گاڑیوں کی ہوا کون نکالے گا یہ ہماری ذمہ داری نہیں ہوگی اور اگر پھر بھی انتظامیہ نے توجہ نہیں دی تو راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں اور عوام کو ساتھ لیکر آگرہ روڈ پر زبردست احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل کے عہدیداران و ورکر کثیر تعداد موجود تھے۔


Post A Comment:
0 comments: