مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج پورے ملک میں امرت مہوتسو 75 سالہ جشن یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے. آج کے دن ملک کے ہر کونے کونے میں ترنگا جھنڈا ہر اسکول، مدارس اور کالجوں و سرکاری دفاتر میں بہت اہتمام و شان کے ساتھ بلند کیا گیا. خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں آج 75 ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا آغاز اسکول کے پرنسپل سید ظہیر کی نگرانی میں ہوا ۔ قبل اس کے ٹھیک صبح 9:00 بجے اسکول کے چیئرمین رضوان عبدالمطلب اور نثار احمد (ممبران بورڈ آف یونیورسٹی این یو ایچ ایس) کے ہاتھوں سے رسم پرچم کشائی انجام پذیر ہوئی. بعدازاں قرات سے تقریب جشن یوم آزادی کا آغاز ہوا.معزز مہمانان کا تعارف و رسم گل پوشی نظامت کے فرائض کو رائل یونیورسل اسکول کے طلباء نے ادا کیا. معزز مہمانان میں ریحان عبدالمطلب (ڈائریکٹر آف خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی) ، نثار احمد (ممبران بورڈ آف یونیورسٹی این یو ایچ ایس)، سلیم شاہ (پرنسپل آف الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل)، مسعود صدیقی (پرنسپل آف رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ)، طارق دیشمکھ (پرنسپل آف آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی)، سید زبیر (پرنسپل آف رائل کالج آف فزیوتھراپی)، مجیب احمد (پرنسپل آف خاتون بی ایڈ کالج) وغیرہ نے شرکت کی۔

اس تقریب میں الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی، رائل کالج آف فزیوتھراپی، رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کے طلباء وطالبات مع اساتذہ و اسٹاف شامل تھے۔ اسکول و کالج کے طالبات نے حب الوطنی گیت، ایکشن سونگ، انگلش اردو اور ہندی زبان میں تقریریں کی اور یوم آزادی کے دن کی اہمیت کو لوگوں کے سامنے اجاگر کیا۔ وہیں فزیکل ٹیچر عبداللہ انصاری کی رہنمائی میں رائل یونیورسل اسکول کے طلباء نے فزیکل ایکٹیویٹی میں مارشل آرٹ ڈیمولیشن، ہومن پیرامیڈ کے علاوہ تیر اندازی کے زریعے پروگرام میں چار چاند لگا دیئے۔ ان بچوں کے حیرت انگیز فن کا مظاہرہ دیکھ کر مہمانان نے خوش کا اظہار کیا اور اساتذہ کی سرہانہ کی۔ 

اس موقع چیئرمین رضوان عبدالمطلب نے طلباء و طالبات کے سامنے شہید علماء کرام، مجاہدین آزادی اور عظیم روہنماؤں کی قربانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے نوجوانوں میں مثبت سوچ وفکر پیدا ہونا بہت ضروری ہے۔ آج ہمارا ملک آزاد تو ہوگیا لیکن ہمیں ضرورت ہے تعلیمی،معاشی،ثقافتی اور سماجی شعبوں میں ترقی کرنے کی. واضح رہے کہ جشن یوم آزادی کی تقریب میں خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری تمام کیمپس کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس دوران تمام اساتذہ و یونٹس ممبران نان ٹیچنگ اسٹاف وغیرہ حاضر رہے۔ تمام اساتذہ و اسٹاف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔رسم شکریہ کے ساتھ سفیان قادری نے پروگرام کو اختتام تک پہنچایا.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: