افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے کراری شکست دی، رحمان اللہ گرباز نے 18 گیندوں پر 40 رنز بنائے
ایشیاء کپ 2022 کے پہلے میچ میں بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا۔ افغانستان کی ٹیم نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 105 رنز ہی بنا سکی۔ اس ٹارگیٹ کو افغانستان نے 11ویں اوور کی پہلی گیند پر ہی حاصل کر لیا۔ افغانستان نے پہلی بار سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دی ہے۔ افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی حضرت زازئی نے ناٹ آؤٹ 37 رنز بنائے۔ ابراہیم زدران 15 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ نجیب اللہ زدران دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا کے بلے بازوں نے شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 105 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔


Post A Comment:
0 comments: