وزیر داخلہ امیت شاہ اندرا گاندھی پرتشٹھان میں انتخابی منشور جاری کریں گے، وزیراعلی سمیت سینئر بی جے پی لیڈران کی شرکت متوقع
اترپردیش اسمبلی انتخاب 2022 کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی آج اپنا انتخابی منشور جاری کرے گی۔ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور کو لوک کلیان سنکلپ پتر 2022 کا نام دیا ہے۔ بی جے پی کے سابق قومی صدر و وزیرداخلہ امیت شاہ بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔نو سو روپے کیلئے والد کو قتل کرنے والا شخص گرفتار-and-Registered-Case.html
واضح رہے کہ بی جے پی اتوار کے روز ہی اپنا منشور جاری کرنے والی تھی لیکن لتا منگیشکر کی موت کے بعد اس تقریب کو رد کردیا گیا تھا۔ یہ تقریب اندرا گاندھی پرتشٹھان گومتی نگر میں ہوگی۔ اس تقریب میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، دھرمیندر ردھان، انوراگ ٹھاکر، ریاستی صدر سوتنتردیو سنگھ، نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ، ڈاکٹر دنیش شرما، منشور کمیٹی کے صدر سریش کھنہ سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران شامل ہوں گے۔ 2017 میں بی جے پی نے 24 صفحات پر مشتمل منشور جاری کیا تھا جسے 10 عنوانات میں تقسیم کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ارمیلا ماتونڈکر شاہ رخ خان کی حمایت میں آگے آئیں-Lata-Mangeshkars-Funeral.html
اس میں 200 سے زائد وعدے کئئ گئے تھے۔ جس میں زراعت بنے ترقی کی بنیاد، نہ غنڈہ راج نہ بھرشٹا چار، تعلیمی ترقی، نوجوانوں کو روزگار جیسے مدعوں کو ہمارا سنکلپ نام دیا گیا تھا۔
Post A Comment:
0 comments: