National,India,Politics,Lata Mangeshkar Funeral,Viral Video,Shahrukh Khan,Bollywood,Arun Yadav,BJP Leader,Twitter,Urmila Matondkar

ہم اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ ہم دعا کو تھوکنا سمجھ رہے ہیں، سیاست اس قدر نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے یہ واقعی قابل افسوس ہے: ارمیلا

بلبل ہند لتا منگیشکر کی آخری رسومات کی ادائیگی سے قبل اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر اپنے شوہر کے ساتھ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچیں۔ وائرل ویڈیو سے متعلق ارمیلا شاہ رخ خان کی حمایت میں آگے آئی ہیں۔ دراصل شاہ رخ خان اور ان کی سکریٹری پوجا دادلانی کا لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعا کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوا جس کے بعد سوشل میڈیا پر بی جے پی لیڈر سمیت کچھ صارفین نے شاہ رخ خان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لتا منگیشکر کے جسد خاکی پر تھوکا ہے۔ وہیں متعدد مشہور شخصیات اس معاملے میں شاہ رخ خان کی حمایت میں آگے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔شاہ رخ کا ویڈیو شیئر کرکے بی جے لیڈر نے لکھا"کیا اس نے تھوکا ہے؟"d-he-spit-Users-reprimanded.html

اپنے حالیہ انٹرویو میں ارمیلا ماتونڈکر نے اس سارے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ ہم دعا کو تھوکنا سمجھ رہے ہیں۔ ایک مقامی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ارمیلا نے کہا کہ سیاست اس قدر نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے یہ واقعی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان سے متعلق بھی بات کی جو بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: