بیٹے نے سرکاری اسکیم سے بزرگ والد کو ملنے والی رقم کا مطالبہ کیا، والد کے انکار پر غصے میں پٹائی کردی جس سے والد کی موت ہوگئی

مہاراشٹر کے پالگھر علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک 35 سالہ شخص نے اپنے ہی والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے قاتل بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شخص نے اپنے والد سے پیسے مانگے تھے۔ جب اس کے والد نے پیسے دینے سے انکار کردیا تو اس نے غصے میں آکر اپنے والد کی بے رحمی سے پٹائی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔ارمیلا ماتونڈکر شاہ رخ خان کی حمایت میں آگے آئیں-Lata-Mangeshkars-Funeral.html

پولیس کے مطابق مقتول جانو مالی کو سرکاری اسکیم کے تحت ہر ماہ کچھ رقم ملتی تھی۔ انہوں نے کچھ کام کیلئے اپنے بینک اکاؤنٹ سے 900 روپے نکالے تھے۔ جس کے بعد ان کا بیٹا ان سے 900 روپے کا مطالبہ کرنے لگا۔ لیکن بزرگ نے پیسے دینے سے صاف انکار کردیا۔ ملزم کو اپنے والد کی یہ بات پسند نہیں آئی اور اس نے والد کی پٹائی کردی۔ پٹائی کے بعد بزرگ سنگین طور پر زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں موکھڑا اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹوں نے ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ناسک کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لیکن ملزم رویندر بزرگ کو اسپتال لے جانے کی بجائے گھر لے آیا۔ جس کے بعد اگلے روز بزرگ کی موت ہوگئی۔ 

گھر والوں نے پولیس میں اس کی شکایت درج کروائی۔ پولیس نے شکایت کی بنا پر ملزم رویندر کو گرفتار کرلیا ہے اور اس پر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی مزید تحقیق کررہی ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: