Maharashtra,Mumbai,Crime,Murder,Throat Slit,News18 Urdu News,Dailyhunt Urdu News,Malegaon News,Crime News

بیمار بیوی اور ذہنی معذور بیٹی کی تکلیف برداشت نہیں کرسکا، 89 سالہ سبکدوش فوجی نے سفاکی کی انتہا کردی

ممبئی میں ایک 89 سالہ سبکدوش فوجی نے اپنی بیوی اور غیر شادی شدہ بیٹی کا گلہ ریت کر قتل کردیا۔ قتل کرنے والے شخص کا نام پروش اتم سنگھ گنٹھوک ہے۔ واردات کے بعد پولیس نے قاتل کو موقع واردات سے گرفتار کرلیا ہے۔ قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ اس معاملے میں میگھواڑی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔نو سو روپے کیلئے والد کو قتل کرنے والا شخص گرفتار-and-Registered-Case.html

پیر کے روز پرُش اتم سنگھ نے اپنی بیوی جسبیر کور اور ذہنی طور پر معذور بیٹی کمل جیت کور کا گلا کاٹ دیا۔ پرش اتم کی بیوی گذشتہ 10 سال سے بیمار تھی اور بیٹی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ پرش اتم کو ہی ان دونوں کی دیکھ بھال کرنی پڑتی تھی۔ روز روز کی پریشانی سے تنگ آکر بزرگ نے اپنی ہی بیوی اور بیٹی کو موت کے گھاٹ کے اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔اترپردیش انتخابات: آج بی جے پی اپنا انتخابی منشور جاری کرے گیay.html

پرش اتم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس کی بیوی گذشتہ کئی سال سے گٹھنوں کے درد سے پریشان تھی۔ جس کی وجہ سے اسے چلنے میں کافی تکلیف ہوتی تھی۔ وہ بستر پر پڑی رہتی تھی۔ اس کی 55 سالہ بیٹی بھی ذہنی طور پر معذور تھی اس وجہ سے اسے ہی سب کچھ کرنا پڑتا تھا۔ پرش اتم نے پولیس کو بتایا کہ وہ دونوں کی تکلیف کو دیکھ نہیں پارہا تھا۔ اس کی عمر بھی 89 سال ہوگئی تھی اسلئے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

پرش اتم ممبئی کی شیرِ پنجاب کالونی کی پریم سندیش سوسائٹی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا تھا۔ پرش اتم کی ایک بیٹی کی شادی ہوگئی تھی۔ بیوی اور بیٹی کو مارنے کے بعد پرش اتم نے اپنی شادی شدہ بیٹی کو فون کرکے اس کی اطلاع دی۔ جب پرش اتم کی بیٹی کو اس بات کا علم ہوا تو وہ فورا اپنے گھر پہنچ گئی۔ اس نے اپنے والد کو فلیٹ کا دروازہ کھولنے کیلئے کہا لیکن پرش اتم نے کہا کہ جب تک پولیس نہیں آئے گی میں دروازہ نہیں کھولوں گا۔ اس کے بعد بیٹی نے پولیس کو فون کرکے واردات کی اطلاع دی۔ موقع واردات پر پہنچی پولیس ٹیم نے دروازہ کھلوایا تو جسبیر کور اور کملجیت کور کو پلنگ پر خون میں لت پت پایا۔ پرش اتم نے پولیس کو بتایا کہ جب دونوں سورہے تھے تب اس نے دونوں کا گلہ کاٹ دیا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: