روپے کے بدلے 7800 امیدواروں کے نمبرات میں پھیر بدل کا بھی خلاصہ، مزید انکشافات کے امکانات، پونے پولیس کی جانچ جاری

مہاراشٹر ٹیچر اہلیتی امتحان ٹی ای ٹی میں بدعنوانی سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ مہا ٹی ای ٹی 2020 ٹی ای ٹی امتحانات کے نتائج سے متعلق لگائے گئے الزامات کی جانچ کررہی پونے پولیس نے بتایا کہ امتحانات میں ایسے 293 امیدواروں کو پاسنگ سرٹیفکیٹ دیا گیا جو فیل تھے۔ اس معاملے میں پونے پولیس نے اب تک 13 افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک آئی اے ایس آفیسر بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔سپریا سولے اور پنکجا منڈے شراب پیتی ہیں؟۔۔۔بنڈا تاتیہ کا متنازعہ بیان

پولیس کے مطابق جانچ میں اب تک 293 ایسے امیدواروں کا پتا چلا ہے جنہیں پاسنگ سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا لیکن انہوں نے امتحان پاس نہیں کیا تھا۔ اس سے قبل پونے پولیس کو جانچ کے دوران اس بات پتا چلا تھا کہ 7800 امیدواروں کے نمبرات میں پیسوں کے بدلے ہیرپھیر کی گئی تھی۔ اس معاملے میں گذشتہ ہفتے پونے پولیس نے آئی اے ایس افسر سشیل کھیڈویکر کو بھی گرفتار کیا تھا۔ فی الحال پولیس اس پورے معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کررہی ہے، مزید انکشافات کے امکانات ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: