پونے میونسپل کارپوریشن کی سیڑھیوں سے دھکیلا گیا، بی جے پی لیڈران کا شدید ردعمل، کہا کہ ہم جواب دیں گے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہے
مہاوکاس اگھاڑی لیڈران پر مسلسل بدعنوانی کے الزامات عائد کرکے سرخیوں میں آئے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان کریٹ سومیا پر پونے میں حملہ ہوا۔ بی جے پی لیڈر نے الزام عائد کیا کہ پونے میونسپل کارپوریشن کے احاطہ میں سنیچر کے روز کچھ مبینہ شیوسینا کارکنان نے ان پر حملہ کرتے ہوئے انہیں سیڑھیوں سے نیچے دھکیل دیا۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں کریٹ سومیا سیڑھیوں پر گرے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کے پیچھے جم کر نعرے بازی ہورہی ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شیوسینا کارکنان کے تیور دیکھتے ہوئے کریٹ سومیا کو وہاں سے لوٹنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مہا ٹی ای ٹی: 293 ناکام امیدواروں کو پاسنگ سرٹیفکیٹ دیئے جانے کا انکشافdidates.html
کریٹ سومیا سنیچر کی شام پونے میونسپل کارپوریشن میں کرونا وباء کے دوران کام کاج میں بدعنوانیوں سے متعلق میڈیا کے سامنے اپنی بات رکھنے کیلئے آنے والے تھے۔ وہ جیسے ہی سیڑھیوں تک پہنچے وہاں پہلے سے انتظار کررہے شیوسینکوں نے ہنگامہ شروع کردیا۔ اس وقت سومیا کے ساتھ دھکا مکی بھی کی گئی۔ سومیا کے محافظ انہیں بچاتے ہوئے نظر آئے۔
شیوسینا کارکنان کا رویہ دیکھتے ہوئے محافظ انہیں بچا کر گاڑی تک لے گئے۔ اس واقعہ کے بعد شیوسینا اور بی جے پی لیڈران کے درمیان ایک بار پھر سے تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے شیوسینا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کریٹ سومیا پر ہوئے حملے کی مخالفت کرتے ہیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ ہم نے ہاتھ میں چوڑیاں نہیں پہنی ہیں۔ اگر پیروں کے نیچے کی ریت پھسل جاتی ہے تو وہ شخص ختم ہوجاتا ہے۔ اسے نہیں پتا کہ ہم کیا کررہے ہیں۔ آج سے 6 ماہ قبل بھی کریٹ سومیا کی کار پر مہاراشٹر کے واشم ضلع میں حملہ کیا گیا تھا۔ نصف درجن حملہ آوروں نے پتھر اور سیاہی سے ان کی کار پر حملہ کیا تھا۔
Post A Comment:
0 comments: