ابتدائی تحقیق میں قتل کا کوئی شبہ نہیں، فورینسک رپورٹ سے موت کی وجہ سامنے آئی
سعودی اداکارہ اریج عبداللہ قاہرہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق24 سالہ اداکارہ اتوار کے روز مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق اریج کی موت کی اطلاع ان کی ملازمہ کی جانب سے دی گئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ قتل کا کوئی شبہ نہیں ہے تاہم موت کو طبعی قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مہاراشٹر: اسکول اور کالج دوبارہ بند ہوں گے یا جاری رہیں گے؟
اس کے علاوہ لاش سعودی عرب بھیجنے کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا
فورینسک رپورٹ میں اس بات کا خلاصہ ہوا کہ اداکارہ کو نیند میں پلمونری ایمبولزم کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
Post A Comment:
0 comments: