International News, Covid-19, Omicron Variant, Quarantine Hotel, Australia, News18 Urdu News, Dailyhunt Urdu News, Dailyhunt, Malegaon News

کورنٹائن کئے جانے سے نالاں خاتون نے پہلے ملازمین کو پریشان کیا پھر اپنے بستر کے نیچے آگ لگا دی، کوئی جانی نقصان نہیں، خاتون گرفتار

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک خاتون اور اس کے 2 بچوں کو قرنطینہ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا۔ جس سے نالاں خاتون نے ہوٹل کو آگ لگا دی، خاتون کو آتش زنی کے الزام میں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تینوں کو دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔مشہور صحافی ونود دووا چل بسے

یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا تھا جب شمال مشرقی شہر کیرنز میں واقع پیسیفک ہوٹل کی اوپری منزل کو خاتون نے آگ لگائی جسکے نتیجے میں قرنطینہ میں رہ رہے 160 سے زائد افراد کو باہر نکالنا پڑا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق 31 سالہ خاتون کسی دوسری ریاست سے کوئینز لینڈ آئی تھی لیکن اسے قرنطینہ میں متعینہ  مدت تک رہنے کا حکم دیا گیا تھا جس پر خاتون شدید نالاں تھی۔ قرنطینہ میں کچھ دن گزارنے کے بعد خاتون نے اپنے بستر کے نیچے آگ لگائی۔ جو دیکھتے دیکھتے بھڑک اٹھی۔ قیام کے دوران خاتون نے اپنے رویے سے ملازمین کو پریشان بھی کررکھا تھا۔


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: