پائلٹ کی پریشانی دیکھ کر مسافروں نے طیارے سے اتر کر طیارے کو دھکا لگایا

سڑک کنارے خراب گاڑی یا منی ٹرکس کو لوگوں کے ذریعے  دھکا لگاتے تو آپ نے دیکھا ہوگا لیکن کسی طیارے کو دھکا لگانا کافی عجیب سی بات لگتی ہے۔

ایسا ایک حقیقی واقعہ نیپال کے بجورا ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں رن وے پر لینڈنگ کے وقت طیارے کا ٹائر پھٹ گیا، ٹائر پھٹنے سے جہاز  رن وے کے درمیان میں ہی کھڑا ہوگیا جس پر مسافروں نے جہاز سے اترنے اور اسے دھکا کر ایک طرف کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔۔۔خاتون نے قرنطینہ ہوٹل کو آگ لگا دی

مقامی میڈیا کے مطابق ایک مسافر نے بتایا کہ طیارے کا کپتان فکرمند دکھائی دے رہا تھا، ائیرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہ ملا جس پر ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت جہاز کو دھکا لگا کر سائیڈ پر کرنے کا فیصلہ کیا۔

منفرد واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تو صارفین کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں کئی لاکھ صارفین نے دیکھا جب کہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی پیش کیے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: