ونود دووا کی بیٹی ملیکہ دووا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے موت کی تصدیق کی
مشہور صحافی ونود دووا چل بسے۔ وہ کافی وقت سے بیمار تھے۔ ونود دووا کی بیٹی ملیکہ دووا نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ونود دووا کے انتقال کی خبر دی ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی دووا کی موت کی افواہ اڑائی گئی تھی تب ان کی بیٹی نے ان افواہوں کی تردید کی تھی۔ ملیکہ نے بتایا کہ ونود دووا کی آخری رسومات لودھی شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔پاکستان سے آنیوالی ہوا سے فضا آلودگی، سپریم کورٹ میں یوپی حکومت کا موقف
ملیکہ دووا نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے بے پرواہ، نڈر باپ ونود دووا کا انتقال ہوگیا ہے۔انہوں نے دہلی کی کالونیوں سے نکل کر صحافت کے عروج تک ایک بہترین زندگی جی ہے۔وہ ہمیشہ سچ بولتے رہے۔ملیکہ نے مزید لکھا کہ وہ اب اپنی بیوی یعنی ہماری ماں کے ساتھ جنت میں ہیں۔واضح رہے کہ اسی سال ونود دووا کی بیوی کا کرونا کے سبب انتقال ہوا تھا۔
Post A Comment:
0 comments: