مالیگاؤں: شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے آج بروز بدھ 3 اگست کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس میٹنگ میں شہر راشٹروادی کانگریس کے صدر آصف شیخ نے چند ساعت قبل ہی ہونے والی پارٹی عہدیداران کی میٹنگ کا احوال بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی عہدیداران کی پہلی میٹنگ ہے۔اس میں پارٹی کی اب تک کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر غور خوص کرتے ہوئے کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔ آصف شیخ نے کہا کہ شہر این سی پی کے قیام کے بعد سب سے پہلے ون بوتھ الیون یوتھ منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا۔ہر بوتھ کے لحاظ سے نوجوانوں کو جوڑنے کی کوشش کے تحت اب تک 250 بوتھ مکمل ہوچکے ہیں۔قریب 3000 نوجوانوں کو ڈیجیٹل کارڈ مہیا کروایا جاچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ 15 اگست تک ون بوتھ الیون یوتھ منصوبے کے تحت 5000 نوجوان کو یکجا کیا جائے، اور اسٹوڈنٹ ونگ کا قیام عمل میں لایا جائے۔
آصف شیخ نے کہا کہ آئندہ 15 اگست کے روز پارٹی آفس این سی پی بھون پر پرچم کشائی کے بعد ایک بڑی میٹنگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ۔یٹنگ میں پارٹی کی پالیسی بتائی جائے گی اور ۔ختلف شعبوں کے عہدیداران کا تقرر کیا جائے گا۔اس میں مہیلا ونگ، مائناریٹی ونگ اور دیگر شعبے تشکیل دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 12 اگست سے تمام ونگ کے عہدیداران کو عہدہ تفویض کردیا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جلد یوسف سیٹھ نیشنل، راجو بھونسلے اور وہ خود زمینی سطح پر سرگرمیوں کا آغاز کریں گے اور گلی محلوں میں جاکر عوام کے مسائل کے جاننے کے بعد اس کے حل کیلئے کوشش کریں گے۔اس کے علاوہ نیا اسلامپورہ، اسلامپورہ،نیا پورہ، دیانے، کیمپ، سنگمیشور اور دیگر علاقے میں بلاک بنائیں جائیں گے۔ کارکنان کو پارٹی کی پالیسی اور نظریات بتائے جائیں گے۔
میٹنگ کے اختتام پر آصف شیخ نے بتایا کہ 15 اگست صبح 8:30 بجے این سی پی بھون پر پرچم کشائی کی جائے گی۔اسکے علاوہ جلد ہی بلاک عہدیداران اور پارٹی کارکنان کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی جائے گی، جس میں پارٹی کی موجودہ پوزیشن پر بحث کے بعد آئندہ کا لائحۂ عمل تیار کیا جائے گا۔
Post A Comment:
0 comments: