ممبئی: آج بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔گذشتہ سال کی بہ نسبت امسال مجموعی نتائج میں 8.97 فیصد اضافہ ہوا۔گذشتہ سال مجموعی نتائج کا فیصد 90.66 تھا، جبکہ امسال مجموعی نتائج کا فیصد 99.63 رہا۔کل 13 لاکھ 19 ہزار 754 طلباء میں سے 13 لاکھ 14 ہزار 965 طلباء کامیاب ہوئے۔6،88730 طلباء نے 75فیصد سے زائد مارکس حاصل کئے۔5،23،962 طلباء نے 60 فیصد سے زیادہ، 99،615 طلباء نے 45 فیصد سے زیادہ جبکہ 2،638 طلباء نے 35 فیصد اور اسے زائد مارکس حاصل کئے۔مہاراشٹر کے 9 اضلاع میں کامیابی کے فیصد کے لحاظ سے 99.79 فیصد کے ساتھ ممبئی نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ کوکن 99.81 فیصد کے ساتھ اول مقام پر ہے۔جبکہ 99.75 فیصد کے ساتھ پونے تیسرے مقام پر ہے۔جن طلباء نے اب تک اپنا رزلٹ نہیں دیکھا ہے وہ مندرجہ ذیل ویب سائٹس پر اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔
12th Results, HSC RESULTS, MAHARASHTRA RESULTS, EDUCATION, Malegaon News, News Malegaon
Post A Comment:
0 comments: