مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سکینڈری اینڈ ہائر سکنڈری ایجوکیشن نے کل 3 اگست بروز منگل کو ایچ ایس نتائج ظاہر کرنے کا اعلان کیا ہے۔سپریم کورٹ آف انڈیا نے تمام ریاستوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ 31 جولائی 2021 تک بارہویں جماعت کے نتائج ظاہر کریں۔مہاراشٹر میں 12th کے طلباء بے صبری سے نتائج کا انتظار کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔لڑکی نے سگنل پر ٹیکسی ڈرائیور کو طمانچے مارے، موبائل توڑا، سوشل میڈیا پرصارفین کا شدید ردعملt.html
گذشتہ تین روز سے طلباء مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سکینڈری اینڈ ہائر سکنڈری ایجوکیشن کی سائٹس پر وزٹ کررہے تھے لیکن نتائج ظاہر نہیں کئے گئے تھے۔حالانکہ پیر کے روز مہاراشٹر کی وزیرتعلیم ورشا گائیکواڑ نے بارہویں جماعت کے نرائج سے متعلق ٹوئیٹر پر اعلان کیا اور طلباء و طالبات کو نیک خواہشات بھی پیش کیں۔2 جولائی کو ورشا گائیکواڑ نے کہا تھا کہ ایچ ایس سی بورڈ کے نتائج 31 جولائی کو ظاہر کئے جائیں گے۔حال ہی میں کونسل فار دی انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامینیشن( سی آئی ایس سی ای) اور سینٹرل بورڈ اور سکینڈری ایجوکیشن(سی بی ایس سی) نے ایچ ایس سی کے نتائج ظاہر کئے ہیں۔واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کووڈ کی تشویشناک صورتحال کے سبب ایچ ایس سی امتحانات رد کردیئے گئے تھے۔فی الحال ریاستی محکمہ تعلیم کے ذریعے جاری کردہ جی آر، پالیسی کے مطابق رزلٹ تیار کئے گئے ہیں۔ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ حالانکہ ایسے طلباء جو اپنے بارہویں کے نتائج سے مطمئن نہیں ہوں گے انہیں اپگریڈ اسکیم کے تحت دو مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ریاست میں کووڈ کے حالات معمول پر آنے کے بعد ان امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شریک ہوکر طلباء اپنے رزلٹ میں بہتری لاسکیں گے۔
طلباء ان لنکس پر کلک کریں اور نتائج دیکھیں:
Post A Comment:
0 comments: