مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے آج کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔اس میٹنگ میں کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر سے حالاتِ حاضرہ اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ممتا نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں ان کے کردار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم لیڈر نہیں، کیڈر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو پیگاسس معاملے میں پارلیمنٹ میں جواب دینا چاہیے۔واضح رہے کہ ممتا بنرجی دہلی کے پانچ روزہ دورے پر ہیں، اس سے قبل انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ آج سونیا گاندھی اور ممتا بنرجی کی ملاقات کے بعد دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال ممتا سے ملاقات کرنے پہنچے۔ملاقات کے بعد انہوں نے لکھا کہ آج دیدی ممتا بنرجی سے ملاقات ہوئی، بنگال اسمبلی انتخابات میں ان کی کامیابی کے بعد یہ ہماری پہلی ملاقات تھی، ان کو مبارکباد پیش کی اور کچھ سیاسی مدعوں پر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں:۔۔۔۔کسمبا روڈ ملن ہوٹل کے قریب قاتلانہ حملہ میں نوجوان کی موت
ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کا فون ہیک کیا گیا، ابھیشیک اور پی کے کا فون بھی ہیک کیا گیا ہے۔ اب کوئی بھی فریڈم آف پریس نہیں بچی ہے۔اس وقت ایمرجنسی سے بھی سنجیدہ حالات ہیں۔ممتا نے کہا کہ ابھی کئی کئہ ریاستوں میں اسمبلی انتجابات ہونے والے ہیں، ہم پارلیمنٹ سیشن کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بات چیت کریں گے۔اگر اپوزیشن محاذ پر تمام لوگ سنجیدگی سے کام کرتے ہیں تو 6 ماہ میں نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ممتا نے مزید کہا کہ میں نے سونیا گاندھی، اروند کیجریوال سے اس سلسلے میں بات کروں گی، لالو یادو سے بھی ان کی ہوئی ہے، تمام لوگ اتحاد چاہتے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments: